جمعرات‬‮ ، 08 جنوری‬‮ 2026 

اگر میں غدار ہوں تو میرے سارے ووٹرز غدار ہیں، فواد چوہدری

datetime 13  فروری‬‮  2023 |

اسلام آباد (آئی این پی ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ اگر میں غدار ہوں تو میرے سارے ووٹر غدار ہیں۔ اسلام آباد کی مقامی عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری کا کہنا ہے کہ آج غداری کیس میں پیشی تھی۔

ابھی تک پولیس چالان پیش نہ کر سکی، چالان پیش کریں تاکہ ہمیں بھی پتہ لگے کہ ہم نے غداری کیا کی ہے، پاکستان میں کچھ ناسمجھ لوگ ہیں جنہیں تاریخ کا نہیں پتہ، ہمارے اوورسیز پاکستانی ان سے کیوں نفرت کرتے ہیں؟ رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ آپ نے استعفے منظور کر لئے لیکن الیکشن کرانے پر تیار نہیں، سیاسی مخالفین انتخابات سے بھاگ رہے ہیں، پی ڈی ایم والے کسی مارکیٹ میں کھڑے ہو کر کھانا نہیں کھا سکتے، ان میں عوام کا سامنا کرنے کی ہمت نہیں، احمقانہ پالیسیوں کے نتیجے میں ماضی میں ملک کو بہت نقصان پہنچا۔ انہوں نے کہا کہ اس حکومت نے گرین پاسپورٹ کی عزت ختم کر دی ہے، الیکشن کے لیے یہ لوگ تیار نہیں ہیں، موجودہ حکومت والے سابق وزیرِ اعظم و چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو روکنے کی کوشش کر رہے ہیں، الیکشن کمیشن کے اوپر ہم لوگ اربوں روپے خرچ کرتے ہیں، الیکشن کمیشن میں ہائی کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد نہیں ہو رہا۔ فواد چودھری کا مزید کہنا تھا کہ اگر الیکشن کمیشن وقت پر الیکشن نہیں کرائے گا تو آئین کی خلافی ورزی کرے گا، ہم جیل بھرو تحریک کے لیے تیار ہیں۔

موضوعات:



کالم



پرسی پولس


شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…