اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) آئی ایم ایف کی شرائط پر عمل کرنے کے بعد ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان ہے، ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق ڈیزل اور پٹرول پر اس وقت کوئی سیلز ٹیکس نہیں لیا جا رہا ہے، آئی ایم ایف کی ایک شرط یہ ہے کہ سیلز ٹیکس نافذ کیا جائے اگر اس شرط پر عملدرآمد ہوتا ہے تو پھر پٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی ہو جائیں گی۔ واضح رہے کہ آج بھی پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 35,35 روپے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے۔