منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

پٹرول 300 روپے کا ہو جانے کا امکان

datetime 28  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک، آن لائن) پٹرول کی قیمت 300 روپے ہو جانے کا امکان۔  سینئر صحافی کامران خان نے نجی ٹی وی پراپنے پرگرام کے دوران بتایا کہ ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہونے کے بعد اور آئی ایم ایف شرائط پورا کرنے کیلئے پٹرول کی قیمت 300 روپے فی

لیٹر کے قریب قریب پہنچ جائے گی۔ آئی ایم ایف شرائط پورا کرنے کیلئے بجلی کا یونٹ ساڑھے 7 روپے، گیس کی قیمتیں 46 فیصد بڑھائے جانے کا امکان ہے، ادویات کی قیمتیں بھی بڑھیں گی۔اسی حوالے سے سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے بھی دعویٰ کیا ہے کہ حکومت پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 50،50 روپے اضافہ کرنے جا رہی ہے،لیگی رہنما مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ حکومت کو بجلی کی قیمت میں 10 روپے کا اضافہ کرنا پڑے گا۔علاوہ ازیں پاکستان نے آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کر دی ۔ ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق روپے اور ڈالر کی قیمت میں توازن لانے کیلئے کرنسی کیپ ہٹا یا گیا ہے ،کرنسی کیپ ہٹنے سے ڈالر بے لگام جبکہ روپیہ گراوٹ کا شکارہوا۔ذرائع کا مزید کہنا تھاکہ ڈالر کا حقیقی ریٹ 285سے 290روپے ہے، ڈالر کے ایکسچینج ریٹ بہتر ہونے سے ڈالر کی دستیابی کے مسائل ختم ہونگے، ڈالر کا ریٹ بہتر ہوتے ہی سٹاک ایکسچینج میں بھی بہتری آرہی ہے، ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ 29جنوری کو آئی ایم ایف کا وفد بھی پاکستان کا دورہ کریگا۔پاکستان اور آئی ایم ایف کا سٹاف لیول معاہدہ بھی رواں ماہ ہو جائیگا۔دوسری جانب فاریکس ڈیلر کا کہنا ہے کہ آئندہ ہفتے سے ڈالر اپنی حقیقی قیمت پر آجائے گا جس سے مسائل ختم ہو جائیں گے، ڈالر اسٹیٹ بینک کی پالیسی کے مطابق فروخت کیا جارہا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…