جمعرات‬‮ ، 06 مارچ‬‮ 2025 

ہم جناب سے مزاج نہیں پوچھتے نہ ہی سرمہ ٹوپی لگاتے ہیں، عدنان صدیقی

datetime 28  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار عدنان صدیقی نے نئی بھارتی فلم ’مشن مجنوں‘ پر تنقید کرتے ہوئے اپنا ردِعمل دیا ہے۔بالی ووڈ کے اداکار سدھارتھ ملہوترا کی فلم ’مشن مجنوں‘ آن لائن سٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس پر حال ہی میں ریلیز ہوئی ہے جس میں بھارت کی جانب سے ایک مرتبہ پھر پاکستان کو دہشتگرد دکھانے کی کوشش کی گئی ہے۔

فلم مشن مجنوں ایک ایسے بھارتی جاسوس کی کہانی ہے جو پاکستان میں درزی کا روپ دھار کر ملک کے ایٹمی منصوبے کو ناکام بنانے کے منصوبے پر کام کرتا ہے۔تاہم اس فلم میں مرکزی کردار ادا کرنے والے سدھارتھ ملہوترا کے مسلمان روپ کو سوشل میڈیا پر خوب ٹرول کیا جارہا ہے، سدھارتھ نے فلم میں مسلمان دکھائی دینے کیلئے سر پرٹوپی گلے میں تعویذ جبکہ آنکھوں میں سرما لگا رکھا ہے اور وہ پاکستانیوں کو آداب کہتے بھی دکھائی دے رہے ہیں۔عدنان صدیقی بھی پاکستانیوں کو دہشتگرد دکھانے کے ایجنڈے پر مبنی اس فلم پر اپنا ردِعمل دیتے ہوئے خوب تنقید کی ہے۔عدنان صدیقی نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے پیغام میں فلم کی کہانی، پیشکش اور تحقیق کو انتہائی ناقص قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم جناب سے ان کے مزاج نہیں پوچھتے نہ ہی آنکھوں میں سرمہ اور سر پر ٹوپی پہن کر گھومتے ہیں جبکہ گلے میں رومال اور تعویذ بھی نہیں پہنا کرتے۔عدنان نے لکھا کہ مشن مجنوں میں ایسا بہت کچھ ہے جو کہ بدذائقہ اور حقیقت کے منافی ہے۔

یہ بتائیں کہ مزید کتنی غلط نمائندگی ہوگی کہ ہمیں پتا چلے گا کہ غلط نمائندگی ہوئی ہے کیا بالی ووڈ کے پاس اس کا جواب ہے۔انہوں نے طنزیہ انداز میں لکھا کہ کیا ہوگیا ہے یار، آپ کے پاس اتنا پیسہ ہے، کوئی اچھے ریسرچرز ڈھونڈ لو جو ہم پر تحقیق کر سکیں۔عدنا ن صدیقی نے بھارتیوں کو مشورہ دیا کہ یہ بہت خراب کہانی خراب پیشکش خراب تحقیق تھی اگلی مرتبہ ہماری طرف آئیں ہم اچھے میزبان ہیں ہم آپ کو دکھائیں گے کہ ہم کیسے نظر آتے ہیں کیسے کپڑے پہنتے ہیں اور ہمارا رہن سہن کیسا ہے۔

موضوعات:



کالم



تیسری عالمی جنگ تیار


سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…