سندھ ہائی کورٹ کا سماعت کے دوران متبادل فائل تیار نہ کرکے دینے پر کے ڈی اے حکام پر سخت برہمی کا اظہار

26  ستمبر‬‮  2022

کراچی(این این آئی)سندھ ہائی کورٹ نے دورانِ سماعت گھر کی اصل فائل گم ہونے کے معاملے پرکے ڈے اے افسرپربرہمی کا اظہار کیا ہے۔پیرکو سندھ ہائی کورٹ میں کلفٹن کے رہائشی کی گھر کی اصل فائل کی گمشدگی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔سماعت کے دوران متبادل فائل تیار نہ کرکے

دینے پرعدالت نے کے ڈی اے حکام پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔جسٹس حسن اظہر رضوی نے کہا کہ آپ لوگ بادشاہ بنے ہوئے ہیں لوگ دھکے کھا رہے ہیں، آپ لوگ شرافت کی زبان نہیں سمجھتے۔عدالت نے ریمارکس دیئے کہ پورے کراچی میں تباہی مچائی ہوئی ہے۔جسٹس حسن اظہررضوی نے ڈائریکٹر لینڈ کے ڈی اے کو آئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا اور کے ڈی اے ڈائریکٹرزکے اجلاسوں کے مینٹس بھی طلب کرلیے۔عدالت نے اظہارِ برہمی کرتے ہوئے کہا کہ کام نہیں کرنا، سامنے آئیں آپ؟کے ڈے افسر نے جواب دیا کہ پروسس چل رہا ہے جس پر جسٹس سید حسن اظہررضوی نے پوچھا کہ کیا پروسس چل رہا ہے، کیا طریقہ ہوتا ہے؟عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ایک سال سے عدالت نے فیصلہ دے رکھا ہے۔ پورے کراچی میں تباہی مچائی ہوئی ہے۔ ماسٹر پلان کو چھوڑیں، کیا بات کریں ماسٹر پلان کی؟جسٹس سید حسن اظہر رضوی نے کہا کہ آپ کے ڈائریکٹرزکی میٹنگ آخری بار کب ہوئی؟ کتنے اجلاس کیے آپ کے ڈائریکٹرز نے؟ درخواست 29 اکتوبر 2021 سے زیرالتوا ہے۔وکیل درخواست گزار نے موقف دیا کہ فائل نیب سے گم ہوئی، متبادل فائل چاہیے، چیئرمین نیب کو فائل گم کرنے والے افسران کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی جائے ۔



کالم



مشہد میں دو دن (دوم)


فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…

ہم بھی کیا لوگ ہیں؟

حافظ صاحب میرے بزرگ دوست ہیں‘ میں انہیں 1995ء سے…

مرحوم نذیر ناجی(آخری حصہ)

ہمارے سیاست دان کا سب سے بڑا المیہ ہے یہ اہلیت…

مرحوم نذیر ناجی

نذیر ناجی صاحب کے ساتھ میرا چار ملاقاتوں اور…

گوہر اعجاز اور محسن نقوی

میں یہاں گوہر اعجاز اور محسن نقوی کی کیس سٹڈیز…