اتوار‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2025 

پاکستان میں 95فیصد معدنی ذخائر تاحال دریافت نہیں ہوسکے، ڈاکٹر ثمر مبارک مند

datetime 18  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مکوآنہ (این این آئی ) معروف سائنسدان ڈاکٹر ثمر مبارک مند نے کہا ہے کہ پاکستان قدرتی معدنیات کے خزانے سے مالامال ملک ہے تاہم 95فیصد معدنی ذخائرتاحال دریافت نہیں کئے جاسکے ہیں۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار دوسری عالمی فزکس کانفرنس سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا،

ڈاکٹر ثمر کا کہنا تھا کہ دورِ حاضر میں ایجوکیشن، ہیلتھ کیئر اور ڈیفنس سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی کیلئے فزکس کے علم کی اہمیت مسلمہ ہے۔ڈاکٹر ثمر نے ایئر یونیورسٹی کی ملک میں ریسرچ کلچر کیلئے اعلیٰ خدمات کو سراہتے ہوئے اسٹوڈنٹس کو تلقین کی کہ وہ جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہونے کیلئے اپنے آپ کو تیار کریں۔ایئر یونیورسٹی کے وائس چانسلر ایئر مارشل (ر)جاوید احمد نے اپنے خیرمقدمی خطاب میں ڈیپارٹمنٹ آف فزکس کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ قوم کو ڈاکٹر ثمر مبارک مند جیسے قابل سائنسدان پر فخر ہے جنہوں نے ملکی دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے کیلئے انتھک جدوجہد کی۔وائس چانسلر کا کہنا تھا کہ ایئر یونیورسٹی نے عالمی وبائ￿ کورونا کے دوران آن لائن ایجوکیشن سمیت مختلف اہم ایشوز پر دسترس حاصل کی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ دوروزہ کانفرنس کے دوران رینیؤبل انرجی، کلائمیٹ چینج اور گلوبل وارمنگ جیسے عالمی ایشوز پر سیرحاصل بحث کی جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ ایئر یونیورسٹی ملک میں ریسرچ کلچر کے فروغ کیلئے کوشاں ہے، عالمی رینکنگ کے حالیہ نتائج میں ایئر یونیورسٹی نے اپنا مقام بہتر بنایا ہے۔ انہوں نے کانفرنس کے شرکائ￿ کو آگاہ کیا کہ عنقریب یونیورسٹی کے تمام کیمپس کو سولر انرجی پر منتقل کردیا جائے گا۔



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…