لاہور( این این آئی) لاہور ہائیکورٹ نے چوہنگ میں رکشہ ڈرائیور اور اس کے ساتھی کی جانب سے ماں بیٹی سے مبینہ زیادتی کے مقدمے سے دہشتگردی کی دفعات ختم کرنے کا حکم دیدیا۔ عدالت نے انسداد دہشتگردی کے جج کو چالان سیشن جج لاہور کی عدالت میں منتقل کرنے کا حکم دیدیا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی پر مشتمل دو رکنی بنچ نے تحریری فیصلہ جاری کیا۔ملزم منصب نے مقدمے سے دہشتگردی کی دفعات ختم کرنے کا اقدام چیلنج کیا تھا ۔ملزم کے وکیل کی جانب سے موقف اپنایاگیا کہ ماں بیٹی سے اسلحہ کی نوک پر پیسوں اور تاوان کا مطالبہ نہیں کیا ۔ملزم منصب سمیت اس کے ایک ساتھی کے خلاف تھانہ چوہنگ پولیس نے مقدمہ درج کررکھا ہے۔