ایف بی آر کا سرور بیٹھ گیا، گوشوارے جمع کرانے میں شدید مشکلات

26  ستمبر‬‮  2021

کراچی(این این آئی)فیڈرل بورڈآف ریونیو(ایف بی آر)کا آن لائن آئی آر ایس سروس پورٹل بیٹھ گیا۔ملک بھر میں ایف بی آر آن لائن ٹیکس گوشوارے جمع کرانے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے، گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ 30 ستمبر ہے۔ایف بی آر حکام کے مطابق آن لائن گوشوارے جمع کرانے کے باعث آئی آر ایس پورٹل پر دبا ہے، سرور پر دبا کے باعث آن لائن گوشوارے جمع

کرانے کا پورٹل کام نہیں کر رہا۔ وفاقی حکومت کو ٹیکس نیٹ وسیع کرنے میں بدستور مشکلات کا سامنا ہے جب کہ 3 ماہ کے دوران حکومت بمشکل 1900 نئی سیلز مشینوں کو ٹیکس سسٹم سے منسلک کرپائی۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے ذرائع کے مطابق گزشتہ ٹیکس ایئر میں3.1 ملین انکم ٹیکس ریٹرز فائل ہوئے تھے مگر موجودہ ٹیکس ایئر میں ایف بی آر کو اب تک ایک ملین کے لگ بھگ ٹیکس ریٹرنز موصول ہوئے ہیں۔دوسری جانب چیئرمین ایف بی آر ڈاکٹر محمد اشفاق احمد کہہ چکے ہیں کہ ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کی آخری تاریخ میں توسیع نہیں کی جائے گی۔ حکومت نے عوام کو ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کی جانب راغب کرنے کے لیے متعدد اقدامات کیے ہیں مگر اب تک ان اقدامات کے کوئی نتائج برآمد نہیں ہوسکے۔حکومت نے یہ دعوی بھی کیا تھا کہ ودہولڈنگ ٹیکس کی ادائیگیوں کی بنیاد پر اس نے 7.2 ملین افراد کی نشاندہی کی ہے۔ مگر ان میں سے صرف ساڑھے تین لاک کو ٹیکس نیٹ میں لایا جاسکا۔اعدادوشمار کے مطابق ایف بی آر سے منسلک سیلز پوائنٹس کی تعداد 13700سے کچھ اوپر ہے۔ رواں برس جون میں یہ تعداد 11830 تھی۔ یعنی موجودہ مالی سال کے ابتدائی 3ماہ میں تقریبا 1900 سیلزپوائنٹس کا اضافہ ہوسکا۔واضح رہے کہ ٹیکس ریٹرن کی مقررہ مدت ختم ہونے میں 5دن باقی ہیں اور اب تک صرف 10لاکھ ریٹرنز جمع کرائے گئے ہیں۔



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…