بدھ‬‮ ، 02 اپریل‬‮ 2025 

صدر مملکت عارف علوی نے بھی ٹک ٹاک اکائونٹ بنالیا

datetime 16  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بھی نامناسب اور فحش مواد کی وجہ سے وقتاً فوقتاً پاکستان میں پابندی کے عتاب میں رہنے والی شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک پر اکائونٹ بنا لیا۔تفصیلات کے مطابق ٹک ٹاک دنیا بھر میں تیزی سے مقبول ہونے والی ایپلی کیشن بن چکی ہے اور ساتھ ہی اس ایپ کو امریکا اور بھارت سمیت دیگر ممالک قومی سلامتی کے لیے خطرہ بھی قرار دے چکے ہیں۔

حیران کن طور پر دنیا کے متعدد ممالک میں فحش اور نامناسب مواد کی وجہ سے وقتاً فوقتاً پابندی کا سامنا کرنے والی ایپ پر پاکستان کے صدرسے قبل بھی متعدد ممالک کے سربراہان اور وزرائے اعظم کے اکائونٹ بنے ہوئے ہیں۔صدر مملکت کے آفیشل ٹوئٹر اکائونٹ پر صدر مملکت کے ٹک ٹاک کی پہلی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ریاستی سربراہ کے شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن کے اکائونٹ کی تصدیق کی گئی۔ٹوئٹ میں بتایا گیا کہ نئی نسل کو مثبت رجحانات کی جانب راغب کرنے کے لیے صدر مملکت کی جانب سے ٹک ٹاک پر پیغامات جاری کیے جائیں گے۔صدر مملکت کے ٹک ٹاک اکائونٹ کی مختصر ویڈیو بھی شیئر کی گئی، جس میں وہ نئی نسل کو وطن سے محبت کرنے کا پیغام دیتے دکھائی دئیے۔ویڈیو میں صدر مملکت عارف علوی صاحب نے نئی نسل کو پیغام دیا کہ وہ اس ملک کے ایسے خواب دیکھنے والے شخص ہیں جو ہر چیز میں روشنی کی ایک کرن دیکھ رہے ہیں، ان کے لیے پاکستان ایک آفتاب کی شکل اختیار کر رہا ہے۔انہوں نے اپنے پیغام میں نوجوانوں کو کہا کہ وہ مثبت تبدیلی کے ساتھ آگے بڑھیں اور وطن کی تعمیر کریں، اس کی ترقی میں کردار ادا کریں۔صدر مملکت کے ٹک ٹاک اکائونٹ بنائے جانے پر کئی لوگوں نے خوشی کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ اب مذکورہ ایپ کو پاکستان میں بند نہیں کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ صدر مملکت کی طرح یورپی ملک فرانس، وسطی امریکی ملک سلواڈور اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے نائب صدر اور دبئی کے امیر شیخ راشد المکتوم نے بھی ٹک ٹاک پر اکائونٹ بنا رکھے ہیں۔علاوہ ازیں سابق اسرائیلی صدر نیتن یاہو اور نیپال کے سابق وزیر اعظم کے پی شرما نے بھی اس وقت ٹک ٹاک پر اکائونٹ

بنائے تھے جب وہ وزارت عظمیٰ کے عہدے پر براجمان تھے۔علاوہ ازیں ٹک ٹاک پر کم از کم دنیا کے 6 ممالک کے سرکاری اکائونٹس بھی موجود ہیں، جن میں اسرائیل، فرانس، سنگاپور، ارجنٹائن، چلی اور صومالیہ شامل ہیں۔دنیا کے مختلف ممالک کی کم از کم 30 وزارتوں کے بھی سرکاری اکائونٹس موجود ہیں جبکہ درجنوں عالمی فلاحی، سیاسی و سماجی تنظیموں اور اداروں کے بھی ٹک ٹاک پر اکائونٹس موجود ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ


میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)

بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…