منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

وزیراعظم عمران خان نے کچی آبادی کے مکینوں کومالکانہ حقوق دینے کیلئے گرین سگنل دید یا

datetime 5  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) وزیراعظم عمران خان نے کچی آبادی کے مکینوں کومالکانہ حقوق دینے کیلئے پنجاب حکومت کو گرین سگنل دے دیا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے کچی آبادی کے مکینوں کو مالکانہ حقوق دینے کے لئے پنجاب حکومت کو گرین سگنل دے دیا۔ کچی آبادیوں کے مکینوں کو مرحلہ وار مالکانہ حقوق دئیے جائیں گے۔

وزیراعظم عمران خان کی جانب سے کچی آبادیوں کے مکینوں کو مالکانہ حقوق دینے کے لئے پیپر ورک مکمل کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں جبکہ سینئر صوبائی وزیرعبدالعلیم خان کی بنائی گئی سفارشات بھی منگوا لی گئیں، وزیراعظم عمران خان نے کچی آبادیوں سے متعلق پنجاب حکومت سے تفصیلات بھی طلب کرلی گئیں۔دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن حکومت کیلئے ہرگز کوئی خطرہ نہیں بلکہ اپوزیشن جماعتیں ایک دوسرے کیلئے خطرہ بن چکی ہیں،پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) میں شہباز شریف گروپ مستقبل کے ہدف کیلئے ایک پالیسی پر گامزن ہے ،جہانگیر ترین گروپ حکومت کو کوئی نقصان نہیں پہنچائے گا کیونکہ سب کو معلوم ہے کہ عام انتخابات میں تحریک انصاف کے نشان پر ہی ووٹ ملے گا۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ نواز شریف یہ سمجھ رہے ہیں کہ آئندہ عام انتخابات کے بعد لینڈ سلائیڈ ہو گی اور ان کی جماعت اقتدار میں آ جائے گی لیکن شہباز شریف سمیت سنجیدہ لوگ حقیقت اور اپنی پوزیشن سے آگاہ ہیں۔ اس وقت اپوزیشن حکومت کیلئے ہرگز کوئی خطرہ نہیں بلکہ یہ آپس میں دست و گریبان ہیں، یہ پہلے تین سال عوام کی بھلائی کے لئے کوئی تجاویز دے سکے ہیں اور نہ ان سے آئندہ دو سالوں میں کوئی

امیدرکھی جا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ساری دنیا میں سنٹرل بینک کو وزارت خزانہ سے الگ رکھا جاتا ہے اور اسی تناظر میں پاکستان میں بھی اسٹیٹ بینک کو خود مختاری دی گئی ہے۔ اسٹیٹ بینک کی پالیسیوں کی وجہ سے کورونا وباء کے دوران انڈسٹریز کو سہا را ملا، آسان شرائط پر قرض کی وجہ سے نوکریوں، ایس ایم ایز کو تحفظ

ملا۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف جب بھی ترقی پذیر ممالک کے ساتھ پروگرام کرتا ہے تو اس کیلئے ان کا ایک سٹینڈرڈ فارمولہ ہے جس پر پاکستان کوبھی عمل پیرا ہونا پڑا۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن حکومت کی کامیابیوں کو تعصب اور بغض کی آنکھ سے دیکھے گی تو اسے حکومت کا سفید بھی سیاہ ہی نظر آئے گا اس لئے انہیں حکومت کی کامیایوں کو حقیقت کی آنکھ سے دیکھنا ہوگا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…