جمعرات‬‮ ، 14 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

وزیراعظم عمران خان کا ترین گروپ کے جائز مطالبات ماننے کا فیصلہ

datetime 23  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت جاتی ہے تو جائے کوئی غلط فہمی میں نہ رہے، قانون کی حکمرانی کو یقینی بنائیں گے، حکومت کسی پریشر گروپ کے ہاتھوں بلیک میل نہیں ہوگی، وزیراعظم عمران خان نے ترین گروپ کے جائز مطالبات ماننے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان

سے اتوار کو وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اسلام آباد میں ملاقات کی جبکہ وزیر اعظم کی زیر صدارت پی ٹی آئی کور کمیٹی کا اجلاس بھی منعقد ہوا۔ وزیر اعظم کی وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات میں پنجاب کی سیاسی صورتحال پر گفتگو ہوئی۔ وزیراعلیٰ نے ترین گروپ سے ملاقات اور ان کے مطالبات سے وزیراعظم کو آگاہ کیا۔ذرائع نے بتایا کہ ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ ترین گروپ کے جائز مطالبات تسلیم ہوں گے اور تحقیقات کے دوران حکومت غیر جانبدار رہے گی۔دریں ا ثناء وزیراعظم عمران خان کی سربراہی میں تحریک انصاف کی کور کمیٹی کے اجلاس میں معاشی صورتحال، آزاد کشمیر انتخابات، بجٹ اور احتساب کے معاملے پر گفتگو کی گئی۔ وزیر اعظم نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ حکومت جاتی ہے تو جائے، کسی سے بلیک میل نہیں ہوں گے، وزیراعظم نے کہا کہ کسی کے ساتھ ناانصافی نہیں ہوگی، کسی کے خلاف انتقامی کارروائی نہیں کررہے۔ وزیراعظم کا کہنا تھاکہ احتساب کا عمل جاری رہے گا۔ہم انصاف پر یقین رکھتے ہیں، کسی کے ساتھ زیادتی نہیں ہوگی۔حکومت جاتی ہے تو جائے کوئی غلط فہمی میں نہ رہے، حکومت کسی پریشر گروپ کے ہاتھوں بلیک میل نہیں ہوگی، قانون کی حکمرانی کو یقینی بنائیں گے، ہماری پوری سیاسی جدوجہد ہی قانون کی حکم رانی کے لیے تھی۔ وزیر اعظم نے کہا

اگر کسی کا مقصد حکومت گرانا ہے تو وہ اپنا شوق پورا کرلے، لیکن ہم کسی کی بلیک میلنگ میں آکر اپنے منشور سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ اور نہ ہی اقتدار بچانے کی خاطر کسی کو این آر او دیں گے۔ عمران خان نے کہا کہ کوئی غلط فہمی میں نہ رہے، میرے لیے اقتدار سے زیادہ نظریہ اہم ہے، مخالفوں کے ساتھ بھی زیادتی نہیں کی تو

اپنوں کے ساتھ کیوں کریں گے، لیکن احتساب کے معاملے پر پیچھے نہیں ہٹ سکتا، کور کمیٹی کی جانب سے وزیراعظم کے احتساب کے موقف کی تائید کی گئی۔اجلاس میں وزیر اعظم نے وزرائے اعلی کو ہدایت کی کہ خیبرپختون خوا اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات اسی سال کروائے جائیں۔ وزیراعظم نے آزاد کشمیر کے انتخابات کی

تیاریاں بھی تیز کرنے کی ہدایت دی۔ وزیراعظم نے کہا کہ تحریک انصاف آزادکشمیر کے انتخابات میں واضح کامیابی حاصل کرے گی۔ کور کمیٹی کے اجلاس میں وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کی جانب سے جہانگیر ترین گروپ سے ملاقات پر بریفنگ دی گئی، وزیر اعلی کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کسی رکن اسمبلی کو سیاسی انتقام کا نشانہ نہیں بنائے گی، ہم اپنے ارکان اسمبلی کے تمام جائز تحفظات دور کریں گے۔ عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ایف

آئی اے اور دیگر ادارے مختلف کیسز پر آزادی سے اپنا کام کررہے ہیں، حکومت پنجاب کسی تحقیقاتی ادارے پر اثرانداز نہیں ہوگی۔اجلاس میں الیکشن کمیشن کی الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے متعلق ٹویٹ کا جائزہ لیا گیا اور اس کی مذمت بھی کی گئی۔ کورکمیٹی کے ارکان کا اس بارے میں کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کے حالیہ بیانات اور ٹویٹ سے اس کی غیرجانبداری پر سوالات اٹھتے ہیں، الیکشن کمیشن کو چاہیئے کہ اس واقعے میں ملوث عناصر کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائی جائے۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…