اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ اس وقت چاند کی عمر پاکستان میں 13 گھنٹے 42 منٹ ہے لہٰذا چاند کا آج نظر آنا ممکن نہیں، جن حضرات نے عید سعودیہ کے ساتھ منانی ہے یہ ان کی آپشن ہے لیکن جھوٹ بھول کر ماہ مقدس کا اختتام کرنا کہاں کی عقلمندی ہو گی، فواد چوہدری نے کہا کہ سیدھا کہیں کہ ہمیں عید افغانستان یا سعودیہ کے مطابق منانی ہے۔ دوسری
جانب مفتی شہاب الدین پوپلزئی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر رویت ہلال کمیٹی کو بڑی پیشکش کر دی ہے، انہوں نے کہا کہ یہ بات آن دی ریکارڈ رہے کہ ہم نے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو گواہان فراہم کرنے کی آفر کر دی ہے۔ واضح رہے کہ شوال کا چاند دیکھنے کے لئے پشاور کی مقامی غیر سرکاری رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس مسجد قاسم علی خان میں جاری ہے جہاں پر مفتی پوپلزئی کو چاند کی کئی شہادتیں موصول ہو چکی ہیں۔