منگل‬‮ ، 07 جنوری‬‮ 2025 

پاکستان کی پوری آبادی کو جلد از جلد رجسٹر کرنے کی ہدایات جاری

datetime 6  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی) وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے قائمقام چیئر مین نادرا کو ہدایت کی ہے کہ پاکستان کی پوری آبادی کو جلد از جلد رجسٹر کیا جائے۔وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی زیر صدارت نادرا امور کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا جس میں چیئرمین نادرا کی طرف سے اوور سیز پاکستانیوں کو دی جانے والی سہولیات کے حوالے سے

بریفننگ دی ۔ شیخ رشید احمد نے کہاکہ بیرون ملک پاکستانیوں کو بہترین سہولیات فراہم کی جائیں۔ شیخ رشید احمد نے قائمقام چیئر مین کو ہدایت کی کہ پاکستان کی پوری آبادی کو جلد از جلد رجسٹر کیا جائے۔ شیخ رشیدا حمد نے کہاکہ سروسز کی فراہمی میں کوئی غفلت یا کوتائی برداشت نہیں کی جائے گی۔وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت کے مطابق نادرا اور پاسپورٹ عملے کو سہولیات مزید بہتر بنانے کے حوالے سے احکامات جاری کئے گئے ۔ شیخ رشیداحمد نے کہ اکہ ای ویزہ کی طرز پر آن لائن سہولیات کو مزید فروغ دیا جائے،بیرون ملک سفارت خانوں میں عملے سروسز سے متعلق تربیت دی جائے۔ شیخ رشید احمد نے کہاکہ نادرا کی طرف سے وراثت نامے کی دستاویز جاری کرنے کی سہولت کو مزید وسعت دی جائے گی۔انہوںنے کہاکہ دائرہ کار پورے پاکستان تک بڑھانے کے لئے ضروری اقدامات کئے جائیں گے۔ انہوںنے کہاکہ تمام تحصیل ہیڈ کوارٹر پر نادرا سینٹرز کے قیام کو رواں سال یقینی بنایا جائے۔قائمقام چیئر مین نادرا نے کہاکہ روزانہ ایک لاکھ شناختی کارڈ جاری کر رہے ہیں، احساس پروگرام اور کرونا ویکسینیشن میں معاونت کر رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ ملک کی ستر فیصد آبادی کو رجسٹرڈ کر چکے ہیں۔باقی کے لئے اقدامات جاری ہیں۔اجلاس میں سیکرٹری داخلہ یوسف نسیم کھوکھر سمیت نادرا کے اعلی حکام نے شرکت کی ۔

موضوعات:



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…