جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

غیر قانونی طور پر یورپ جانے کی کوشش میں ترک فورسز کی فائرنگ سے متعدد پاکستانی نوجوان جاں بحق

datetime 2  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مکوآنہ (این این آئی )فیصل آباد ڈویژن کے 3پاکستانی نوجوان جاں بحق ہو گئے اور نماز جنازہ ادا کر دی گئی ترکی میں افسوسناک واقعہ،غیر قانونی طور پر یورپ جانے کی کوشش، ترک فورسز کی فائرنگ سے متعدد پاکستانی نوجوان جاں بحق ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سے با راستہ ترکی یورپ

جانے کی کوشش میں کل 3پاکستانی نوجوان جاں بحق ہو گئے۔ پاکستانی نوجوانوں کو ترکی کی بارڈر فورسز نے فائرنگ کا نشانہ بنایا، نوجوانوں کو علاج معالجے کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ گوجرہ کا رہائشی علی رضا اس کا بھائی اور دیگر افراد یورپ جاتے ہوئے ماکو پہاڑی سے ترکی داخل ہو رہے تھے کہ ترک بارڈر سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ کا نشانہ بن گئے، علی رضا سمیت 2 نوجوان جان بحق ہو گیا علی رضا کو گوجرہ کے مقامی قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا، دوسرے نوجوان کی تدفین منڈی بہاوالدین اور ایک کی کھاریاں میں کی گئی۔واضح رہے کہ پاکستان، بھارت اور دیگر جنوبی ایشیائی ممالک سے نوجوان اچھے مستقبل کے لیے غیر قانونی طریقے سے یورپ کا رْخ کرتے ہیں، جس میں سے بعض اپنی منزل میں پہنچنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں، جبکہ اکثر بارڈر فورسز کی فائرنگ کا نشانہ بن جاتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…