جمعہ‬‮ ، 18 اپریل‬‮ 2025 

نوجوا ن تیار رہیں،انہیں روزگار کے بے پنا ہ مواقع ملنے والے ہیں

datetime 1  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( آن لائن )وزیراعظم عمران خان نے نوجوانوں کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں روزگار کے بے پنا ہ مواقع ملنے والے ہیں، وزیر اعظم نے سی پیک کے تحت جاری منصوبوں کی رفتار پر اطمینان کااظہار کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ سی پیک کو ہر قیمت پر مکمل کیاجائے گا ۔ وزیراعظم آفس سے جاری بیان

کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت سی پیک منصوبے پر پیش رفت کا جائزہ لینے کیلئے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا ۔اجلاس میںآرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ، وزیر توانائی حماد اظہر ، وزیر خزانہ شوکت ترین ، وزیر صنعت و مخدوم خسرو بختیار ، وزیر منصوبہ بندی اسد عمر ، وزیراعظم کے مشیر ڈاکٹر معید یوسف ، عبدالرزاق دائود ،چیئرمین بورڈ آف انوسٹمنٹ عاطف بخاری ، چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی ۔ وزیراعظم کو مختلف شعبوں میں سی پیک کے تحت جاری منصوبوں کی پیش رفت سے متعلق بریف کیاگیا ۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ موجودہ حکومت نے نہ صرف گزشتہ حکومت کی طرف سے شروع کردہ منصوبوں کو مکمل کیا بلکہ ڈھائی سال کے عرصے میں ایک بڑی تعداد میں نمایاں منصوبوں کو بھی مکمل کرنے میں کامیاب رہی ہے انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ منصوبوں کے حوالے سے اجلاس کو بتایا گیا کہ اس کے برعکس کے کس نے منصوبوں کا آغاز کیا موجودہ حکومت کی جانب سے زیادہ تر منصوبوں کو مکمل کیا جاچکا ہے سپیشل اکنامک زونز بشمول رشکئی ، دھابیجی ، علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی اور گوادر انڈسٹریل زونز غیر ملکی اور مقامی سرمایہ کاروںکو اپنی طرف راغب کررہے

ہیں ۔ اجلاس کو یہ بھی بتایا گیا کہ چین زراعت اور لائیو اسٹاک کے شعبوں میں تعاون کو بڑھا رہا ہے ۔ اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک منصوبہ پاک چین مضبوط تعلقات ، وقت کی آزمودہ اور گہری جڑوں پر مبنی پاک چین دوستی کا مظہر ہے اور یہ ہماری ترقیاتی حکمت عملی کا اہم جزو ثابت ہوگا ۔

انہوں نے خاص طور پر زور دیا کہ صنعت کاری برآمدات میں اضافے اور درآمدی متبادل پر توجہ مرکوز کی جانی چاہیے اور ہماری پالیسیاں اس کے مطابق مرتب ہونی چاہیے۔ وزیراعظم نے یہ ہدایت بھی کی کہ ہمارے نوجوانوں کو آنیوالی انڈسٹری اور اعلیٰ کوالٹی ایگری فارمز میں پیدا ہونے والے روزگار کے نئے مواقعوں کے مطابق تیارکیاجائے۔

موضوعات:



کالم



اگر آپ بچیں گے تو


جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…