پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

تباہی سرکار کی نا اہلی کی وجہ سے ہر پاکستانی 1لاکھ 75 ہزار کا مقروض ہے، تہلکہ خیز دعویٰ

datetime 26  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ تباہی سرکار کی نا اہلی کی وجہ سے ہر پاکستانی 1لاکھ 75 ہزار کا مقروض ہے،بیرونی قرض 18 کھرب روپے تک پہنچ گیا ہے جو ایک سال میں 7.5 فیصد بڑھا ہے،شرمناک بات ہے کہ حکومت نے پاکستان کی 1 فیصد آبادی کو بھی ویکسین نہیں لگائی،

ملک میں ہر طرف بہران کی کیفیت ہے، لوگ مہنگائی کی سونامی سے پریشان ہیں۔ ایک بیان میں2018 سے حکومت نے مجموعی طور پر 33 ارب ڈالر کے غیر ملکی قرضے حاصل کیے ہیں جس میں یورو بانڈز بھی شامل ہیں۔ انہوںنے کہاکہ بیرونی قرض 18 کھرب روپے تک پہنچ گیا ہے جو ایک سال میں 7.5 فیصد بڑھا ہے۔ انہوںنے کہاکہ مجموئی طور پر پبلک ڈیٹ 44 کھرب روپے سے اوپر ہو چکا ہے۔ انہوںنے کہاکہ صبح شام یہ دعوی کرتے تھے کہ قرض نہیں لے گئے ،آج تباہی سرکار کی نا اہلی کی وجہ سے ہر پاکستانی 1لاکھ 75 ہزار کا مقروض ہے۔ انہوںنے کہاکہ شرمناک بات ہے کہ حکومت نے پاکستان کی 1 فیصد آبادی کو بھی ویکسین نہیں لگائی اس پر بھی چین کے بیل آؤٹ کا انتظار کیا گیا۔ایک اور ٹوئٹ میں انہوںنے کہاکہ ملک میں ہر طرف بہران کی کیفیت ہے، لوگ مہنگائی کی سونامی سے پریشان ہیں۔ انہوںنے کہاکہ کرونا کی نہ ویکسین ہے نہ کوی حالات سنبھالنے کا منصوبہ، ملک اب خوفناک قرضوں کی لپیٹ میں آ گیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ تباہی سرکار کے بیچ خود سیاسی طوفان ہے، نہ پارلیمان چل رہا ہے نہ معیشت نہ ہی ملک۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…