ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

عثمان بزدار نے غریبوں کو اوپر اٹھایا، ان کا شہباز شریف سے کوئی موازنہ نہیں

datetime 26  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملتان (آن لائن) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ فرانس میں توہین رسالت پر ایک جماعت نے حکومت کی کنپٹی پر بندوق رکھ کر کہا فرانسیسی سفیر کو واپس بھیجو، نبیﷺ کی شان میں گستاخی پر ہر مسلمان کو تکلیف ہوتی ہے، ملک میں 100 سال بھی توڑپھوڑ سے یورپ میں توہین رسالت ختم نہیں ہوگی، میاں شہباز شریف اور

عثمان بزدار کے کاموں کا موازنہ کیا جائے، عثمان بزدار نے غریبوں کو اوپر اٹھایا، ان کا شہباز شریف سے کوئی موازنہ نہیں، ڈھائی سال پہلے بالی ووڈ کا ایکٹر پانی میں بوٹ پہن کر کھڑا ہوتا تھااور اس نے اربوں روپے تشہیری مہم پر خرچ کیے۔ملتان میں ایک تقریب سے خطاب میں انہو ںنے کہا کہ عثمان بزدار کی ڈھائی سالہ کارکردگی گزشتہ ادوار سے بہتر ہے افسوس کسی نے عثمان بزدار کی کا رکردگی کا جائزہ نہیں لیا ۔ پاکستان میں چھوٹا سا طبقہ عوام کا خون چوس رہا تھا سیاست میں آنے کا مقصد غریب طبقے کی فلا ح کیلئے کا م کر نا تھا ۔ ما ضی کے حکمرانوں نے لندن کے مہنگے علاقوں میں انہوں نے بڑے محلات بنائے۔ لوگوں کو کہتے ہیں پیسہ لے کر آؤ، اپنا پیسہ باہر لے گئے۔عمران خان نے کہا کہ طاقتور اپنے علاقوں میں پیسہ خرچ کرتے ہیںماضی کے حکمرانوں نے سرمایہ کاری باہر سیاست پاکستان میں کی تاہم عثمان بزدار کے دل میں غریبوں کیلئے درد ہے مجھے ایسا وزیراعلیٰ چاہیے تھا جو لوگوں کے دکھ اور درد کو سمجھے مجھے وہ آدمی چاہیے تھا جس کا پاکستان کیلئے جینا مرنا ہو۔پنجاب میں غریبوں کی بہتری کیلئے اقدام اٹھائے جا رہے ہیں۔ پنجاب کے ہر خاندان کو دسمبر تک ہیلتھ کارڈ دینے کا ہدف ہے۔ ہیلتھ کارڈ سے غریب خاندانوں کو فائدہ ہوگا۔وزیراعظم نے کہا کہ کسان کارڈ سے براہ راست 97

فیصد کسانوں کو فائدہ ہوگا۔ چھوٹے کسان کی مدد کریں گے تو ملک میں خوشحالی آئے گی کسان کا رڈ کے ذریعے سستی کھاداور دیگر سہو لیا ت میسر آئیں گی کیو نکہ پا کستان میں 97فیصد چھوٹا کاشتکار ہے عالمی رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخوا میں غربت کم ہوئی ہے۔ جنوبی پنجاب پیچھے رہ گیا ہے۔ جنوبی پنجاب کو آبادی کے مطابق

نوکریوں کا کوٹہ ملے گا۔ جنوبی پنجاب علیحدہ صوبہ بنے گا ترمیم کی طرف جائیں گے۔وزیراعظم نے کہا کہ ایک طریقہ تحریک کا ہے کہ اسلام آباد پر دھاوا بول کر، مظاہرے اور توڑ پھوڑ کرکے حکومت پر سفیر کو نکالنے کے لیے دباؤ ڈالو، لیکن کیا اس سے یورپ اور فرانس میں توہین رسالتؐ رک جائے گی، میں لکھ کر دیتا ہوں 100 سال

بھی ایسا کرتے رہے، اس سے کوئی فرق نہیں پڑے گا بلکہ آزادی اظہار رائے کے نام پر توہین رسالتؐ کے واقعات اور بڑھیں گے۔عمران خان نے کہا کہ ہمیں بھی توہین رسالت پر تکلیف ہوتی ہے اور ہمارا مقصد ایک ہی ہے تاہم اسے ختم کرنے کے لیے میرا اور میری حکومت کا طریقہ دوسرا ہے اور میرا ہی طریقہ کامیاب ہوگا، ہم دنیا کے

تمام مسلمان ممالک کے سربراہان کو اکٹھا کرکے بات چیت کررہے ہیں، حال ہی میں شاہ محمود نے 4 ممالک سے بات کی ہے جو اس پر متفق ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ ہم عالم اسلام کو اکٹھا کریں گے اور مل کر ایک متفقہ لائحہ عمل لے کر یورپ سے کہیں گے کہ آزادی اظہار کے نام پر سوا ارب مسلمانوں کو تکلیف نہیں دے سکتے، جس

طرح آپ یہودیوں کو تکلیف دینے کا سوچ بھی نہیں سکتے اور ہولوکاسٹ پر کوئی منفی بات نہیں کی جاسکتی، جس پر یورپی ممالک میں قید کی سزا ہے، تو کیا ہم 50 مسلمان ممالک مل کر یورپ کو سمجھا نہیں سکتے کہ آزادی اظہار رائے ضرور استعمال کریں لیکن نبیﷺ کی شان میں گستاخی نہیں کی جاسکتی اور اگر آپ نے ایسا کیا تو

ہم سب آپ کا تجارتی بائیکاٹ کردیں گے، اس طریقے سے فرق پڑے گا اور ہم کامیاب ہوں گے۔عمران خان نے مزید کہا کہ میری حکومت اس راستے پر لگی ہوئی ہے، اپنے 5 سال پورے ہونے سے پہلے قوم کو خوش خبری دوں گا کہ ان ممالک میں ہمارا پیغام پہنچ چکا ہوگا اور پھر کبھی وہاں توہین رسالت نہیں ہوگی، اس طریقے سے ہم کامیاب ہوں گے۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…