بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

مجھے اپنی ڈھائی سال کی کارکردگی پر فخر ہے، وزیراعظم عمران خان

datetime 25  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ قومیں بمباری اورجنگوں سے حکمرانوں کی کرپشن سے تباہ ہوتی ہیں،جب ملک کا پیسہ چوری اور منی لانڈرنگ کرکے باہر لے جارہے تھے تو تب میں نے اپنے دوستوں کے ساتھ فیصلہ کیا ہم پارٹی بنائیں گے جس کا نام انصاف رکھا،کامیاب انسان تب ہوتا ہے

جو خواب دیکھے اورکشتیاں جلا کراس کی طرف جائے،پھر کبھی واپس نہ آئے،جدوجہد سے کبھی نہیں گھبرانا چاہیے،2013میں بڑی دھاندلی کی گئی جس پر میں نے کہا 4 حلقے کھولو، اس کیلئے 126 دن کا دھرنا کیا، جو پرامن تھا، اب الیکشن میں نئی چیزیں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کو لے کر آرہے ہیں جس کے بعد پاکستان میں جو بھی الیکشن جیتے گا اس کو سب کہیں گے جیتا اور جو ہارا ہے وہ مان جائے گا۔میں نے فلاحی ریاست کے لئے وہ کام کئے جو پاکستان کی تاریخ میں پہلے کبھی نہیں ہوئے، مجھے اڑھائی سال کی حکومتی کارکردگی پر فخر ہے، اتوار کو پاکستان تحریک انصاف کے یوم تاسیس کے حوالے سے اپنے ویڈیو پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ ایک قوم وسائل کی کمی کی وجہ سے تباہ نہیں ہوتی۔انہوں نے کہاکہ قوم کے اوپر بم باری کریں اورجنگیں ہوجائیں تو اس سے بھی نکل آتی ہے لیکن قوم کرپشن کی وجہ سے تباہ ہوجاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ کرپشن دو قسم کی ہوتی ہے، ایک تو نچلا سرکاری نوکر پٹواری اور تھانیدار کرپشن کرتا ہے جس سے لوگ تنگ ہوتے ہیں۔عمران خان نے کہا کہ جو کرپشن قوموں کو تباہ کرتی ہے وہ جب ملک کے حکمران، وزیراعظم اور وزیر کرپشن شروع کرتے ہیں تو قوم مقروض ہو کر تباہ ہوجاتی ہے اور یہ ساری کہانی تیسری دنیا کے تمام ممالک کی ہے، وہاں ان کے حکمران

وہی کر رہے ہیں جو ہمارے حکمران کر رہے تھے اورجب میں نے یہ پارٹی بنائی اس وقت یہ کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ ملک کا پیسہ چوری اور منی لانڈرنگ کرکے باہر لے جارہے تھے تو تب میں نے اپنے دوستوں کے ساتھ فیصلہ کیا کہ ہم ایک پارٹی بنائیں گے، جس کا نام انصاف رکھا کیونکہ جب انصاف ہوتا ہے تو کرپشن ختم ہوجاتی ہے، انصاف کا مطلب قانون کی بالادستی، قانون کی بالادستی کا مطلب کمزور اور طاقت ور برابر ہیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…