جمعہ‬‮ ، 24 اکتوبر‬‮ 2025 

کورونا کی سنگین صورتحال پاکستان کو حج کوٹہ ملنے کے امکانات معدوم ہونے لگے

datetime 24  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آ باد ( مانیٹرنگ ڈیسک) کورونا وائرس کی سنگین صورتحال حج 2021 کیلئے پا کستان کو حج کوٹہ ملنے کے امکانات نہا یت معدوم ہوگئے ہیں۔ روزنامہ جنگ میں رانا غلام قادر کی خبر کے مطابق کورونا کے باعث

تاحال کسی بھی ملک کے ساتھ سعودی عرب کا ایم او یو دستخط نہیں ہوسکا۔ہر سال دسمبر میں حج ایگر یمنٹ کیا جا تا ہے۔ حج ایگر یمنٹ کی روشنی مین وزارت مذہبی امور حج آپریشن کی پلاننگ کرتی ہے، حج ایگر یمنٹ نہ ہونے کی وجہ سےوزارت مذہبی امور تا حال حج کی تیاریاں شروع ہی نہیں کرسکی ۔دوسری جانب نینشل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر ( این سی او سی) کے سربراہ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے بھارت کی ویڈیو شئیر کر کے عوام کو خبردار کیا ہے ۔اپنے ٹویٹ میں اسد عمر کا کہنا تھا کہ پڑوسی ملک کے حالات سے کچھ سیکھیں، یہ حالات پاکستان میں بھی ہو سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارت میں ایک دن میں کرونا کے 3 لاکھ 45ہزار کیس سامنے آئے۔ بھارت میں ایک دن میں 2621 اموات ہوئی ہیں۔ اگر ہم نے احتیاط نہ کی تو ایسی ہی صورت حال پاکستان میں بھی ہو سکتی ہے۔ اپنے اور اپنے پیاروں کیلئے احتیاط کریں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کنفیوز پاکستان


افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…