اسلام آباد (این این آئی)جمعیت علما اسلام پاکستان کے سربراہ اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے صدر ایک بار پھر سیاسی طور پر متحرک ہوگئے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ملکی سیاسی صورتحال کے تناظر میں پی ڈی ایم سربراہ مولانافضل الرحمان نے متحرک ہوتے ہوئے پی ڈی ایم جماعتوں کے سربراہان اور رہنماؤں کا اجلاس طلب کر لیا۔ ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلز
پارٹی اور اے ین پی کو اجلاس میں مدعو نہیں کیا گیا۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں شامل ہونے والی جماعتوں کے قائدین پاکستان پیپلزپارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی کے بغیر حکومت مخالف تحریک پر مشاورت کریں گی۔مولانا فضل الرحمان نے پی ڈی ایم کااجلاس 26اپریل کو4بجے طلب کیا ہے جس میں عیدالفطر کے بعد لانگ مارچ شروع کرنے پر غور کیا جائے گا۔