جمعہ‬‮ ، 24 جولائی‬‮ 2026 

کوئٹہ دھماکے کے بعد وفاقی دارالحکومت کی سیکورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی

datetime 22  اپریل‬‮  2021 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی )کوئٹہ دھماکے کے بعد اسلام آباد،کراچی ، لاہورسمیت اہم مقامات پر سیکورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے ۔ نجی ٹی وی اطلاعات کے مطابق کوئٹہ دھماکے کے بعد وفاقی دارالحکومت سمیت بڑے بڑے شہروں کی سیکورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی۔ذرائع نے بتایا ہے کہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے سیرینا ہوٹل کے قریب ہوئے دھماکے کے بعدوفاقی دارالحکومت

اسلام آباد پولیس کو شہر کی سیکورٹی انتظامات مزید سخت کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ یہ اقدام وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی جانب سے وفاقی دارالحکومت سمیت کراچی، لاہور اور راولپنڈی کیلئے تھریٹ الرٹ جاری کرنے کے بعد اٹھایا گیا۔واضح رہے کہ کوئٹہ کے فائیوسٹار ہوٹل کی پارکنگ میں دھماکے کے نتیجے میں 3افراد جاں بحق جبکہ 9زخمی ہوگئے بم دھماکے میں 2 اسسٹنٹ کمشنر بھی زخمی ہوئے ،دھماکے میں اہم شخصیات کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی۔ پولیس ذرائع کے مطابق کوئٹہ شہر کے وسط میںزرغون روڈپراتحاد چوک پر واقع شہر کے واحد فائیو اسٹار ہوٹل (سریناہوٹل)کی پارکنگ میں بدھ کی شب زورداردھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں3افراد جاں بحق جبکہ 9زخمی ہوگئے ۔دھماکے سے قریب کھڑی گاڑیوں میں آگ لگ گئی جبکہ ہوٹل کا خروج گیٹ مکمل طور پر تباہ ہوگیا ۔دھماکے کا مقا م وہ جگہ بتائی جاتی ہے جہاں سے ہوٹل میں داخل ہونے والے ہر عام و خاص شخص کو واک تھرو گیٹ سے گزرنا پڑتا ہے ۔ذرائع نے بتایا ہے کہ سرینا ہوٹل میں ان دنوں ایک اہم ترین سفارتی شخصیت مقیم ہے جو دھماکے کے وقت ہوٹل میں موجود نہیں تھی قوی امکان ہے کہ دھماکے کا ہدف اہم شخصیت تھی جو کہ شہر میں ایک اعلیٰ سطح افطارو ڈنر میں مدعو تھی دھماکے کے بعد کوئٹہ شہر میںخوف و ہراس پھیل گیا ۔دھماکے کے فوری بعد ایف سی ،پولیس اوردیگرقانون نافذ کرنے والے اداروں کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور پورے علاقے کوہرقسم کی آمدورفت کیلئے بند کرکے نعشوں اورزخمیوںکو ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔سول ہسپتال کوئٹہ میں منتقل کئے گئے 2زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے جبکہ ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کرکے عملے کو ڈیوٹی پر طلب کرلیا گیا جس نے زخمیوں کو فوری ابتدائی طبی امداد فراہم کی جارہی ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Cognitive Manipulation


کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…