اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی )مذہبی جماعت کے احتجاج کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ کی ہدایت پر راولپنڈی کے مختلف مقامات کو ایک بار پھر سیل کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ہیوی مشینری اور کنٹینرز فیض آباد کے مقام پر پہنچا دیئےگئے ہیں جب کہ ڈبل روڈ، شمس آباد سے
آئی جے پی روڈ جانے والا لنک روڈ بھی بند کر دیا گیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق ممکنہ احتجاج کے پیش نظر مزید علاقے بھی سیل کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔ چاندی چوک اورسسکتھ روڈ پر بھی ہیوی مشینری پہنچادی گئی ہے۔رحمان آباد سے ملحقہ علاقوں کو بھی سیل کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔ فیض آباد انٹرچینج اور مری روڈ کو ٹریفک کے لیے بندکر دیا گیا ہےدوسری جانب وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی پولیس نے سیکیورٹی ہائی الرٹ جاری کردیا۔ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق دارالحکومت کے تمام داخلی و خارجی راستوں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ۔ترجمان کے مطابق شہر کے تمام اہم مقامات اور تنصیبات پر بھی پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری کو تعینات کیا گیا ہے۔ترجمان پولیس کے مطابق اسلام آباد کی کسی بھی شاہراہ کو کسی صورت بلاک کرنے کی اجازت نہیں دی جائے