لاہور(این این آئی ) مسلم لیگ (ن) کے صدر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ نیب تفتیشی نہیں انتقامی ادارہ بن چکا، وزیراعظم اور شہزاد اکبر نیب کو کنٹرول کر رہے ہیں، شہباز شریف پر ایک روپے کی کرپشن بھی ثابت نہ ہوسکی۔رانا ثنا اللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیب پنجاب کے ایک بھی منصوبے میں شہباز شریف پر کرپشن کا الزام ثابت نہیں کرسکا، 3 سال سے روا رکھے جانیوالا ظلم اب مٹے گا، آٹا، چینی چوروں نے عوام کی زندگی اجیرن کر دی، نااہل ٹولے سے چھٹکارا پانا ناگزیر ہوچکا، حکومت نے قوم کا اخلاق اور
سیاسی روایات بھی چوری کیں، اس ٹولے کو ہر قیمت پر ملک سے دور ہونا چاہیے۔رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ شہبازشریف نے نیک نیت سے پنجاب کی خدمت کی، انہوں نے عمر کے اس حصے میں اور کینسر کے مریض ہوتے ہوئے 7 سال قید میں گزارے، معاشرہ اس انصاف کی وجہ سے قائم ہے جو مل رہا ہے، تاخیر سے انصاف ملا پھر بھی ہم شکر ادا کرتے ہیں، اگر عدلیہ موجود نہ ہو تو معاشرہ افراتفری کا شکار ہو جائے، آج مسلم لیگ (ن)، نواز شریف اور شہباز شریف کا بیانیہ سرخرو ہوا ہے، اب ظلم کے مٹنے کا وقت آ چکا ہے۔