مشتعل مظاہرین نے لاہور کے جنرل ہسپتال پر بھی دھاوا بول دیا

14  اپریل‬‮  2021

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ، آن لائن)مشتعل مظاہرین نے لاہور کے جنرل ہسپتال پر بھی دھاوا بول دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق احتجاج کرنے والے مشتعل کارکنان کی جانب سے جنرل ہسپتال لاہور پر دھاوابول کر ایمرجنسی کا دروازہ توڑنے کی کوشش کی گئی۔ ہسپتال ذرائع کی جانب سے

بتایا گیا ہے کہ مشتعل کارکنان پولیس اہلکاروں کا پیچھا کررہے تھے ، تاہم مظاہرین ہسپتال کی ایمرجنسی میں داخل نہیں ہوئے۔دوسری جانب ڈی آئی جی آپریشنز لاہور ساجد کیانی نے جناح ہسپتال میں زیر علاج پولیس افسران و ملازمین کی عیادت کی۔ ایس پی ہیڈ کوارٹرز عمران احمد ملک و دیگر پولیس افسران ہمراہ تھے۔ ڈی آئی جی آپریشنزنے زخمی پولیس جوانوں کی خیریت دریافت کی اور متعلقہ افسران کو پولیس جوانوں کو بہترین طبی سہولیات دینے کی ہدایت کی ۔ ساجد کیانی نے کہا کہ پولیس اہلکار ہمارے بازوں ہیں، ملک کیلئے خدمات لائق تحسین ہیں۔ شہر میں امن و امان کے قیام کیلئے لاہور پولیس بھرپور کردار ادا کر رہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اولین ذمہ داری ہے۔ کارِ سرکار میں مداخلت، املاک کو نقصان پہنچانے کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے۔دریں اثنا جہانیاں بائی پاس پر لودھراں ،خانیوال جی ٹی روڈ بلاک کرکے حکومت خلاف نعرے بازی کرنے پر تھانہ جہانیاں میں28افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا،ایس ایچ او کی مدعیت میں درج ایف آئی آر میں8افراد کو نامزد کیا گیا جبکہ 20نامعلوم لکھا گیا ہے

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…