کروناسے چھٹکارے کے باجود بختاورمیں سونگھنے کی حس بحال نہ ہوسکی،ٹوئٹر پر اہم پیغام جاری کردیا

13  اپریل‬‮  2021

کراچی، اسلام آباد(این این آئی)کرونا وائرس کاشکارہونے کے بعد قرنطینہ میں موجود بختاور بھٹوکا ٹیسٹ منفی آیا ہے تاہم ابھی ان میں ایک اہم علامت موجود ہے۔منگل کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹرپربختاور نے لکھا الحمداللہ، 10دن قرنطینہ میں رینے کے بعد دوبارہ ٹیسٹ

کروایا جو منفی آیا ہے۔بختاور نے اس دوران اپنے لیے پیغامات اور دعائیں بھیجنے والے تمام افراد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے یہ بھی بتایا کہ ٹیسٹ منفی آجانے کے باوجود تاحال ان کی سونگھنے کی حس بحال نہیں ہوئی ہے۔بختاور نے اپنے فالوورزکو پیغام دیاکہ براہ کرم سماجی اجتماعات / افطاریوں سے پرہیز اور گھر میں روزہ افطار کرکے اس ماہ رمضان اپنے گھر والوں کا اضافی خیال رکھیں ۔دوسری جانب ملک میں کورونا وائرس سے رواں برس ایک روز میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ کی گئی جس کے باعث گزشتہ 24 گھنٹوں میں 118 افراد جاں بحق ہوگئے۔این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 50 ہزار 520 ٹیسٹ کیے گئے جس کے نتیجے میں 4 ہزار 318 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی ، کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 8.54 فی صد رہی، ملک میں کورونا وائرس سے رواں برس ایک روز میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ کی گئی اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں 118 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

این سی او سی کے اعدادو شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا کے باعث اب تک 15 ہزار 619 اموات ہو چکی ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں میں سب سے زیادہ اموات پنجاب میں 74، کے پی میں 32، اسلام آباد 6، بلوچستان میں 2 اور آزاد کشمیر میں 4 افراد جاں بحق ہوئے۔ملک بھر میں اب تک مجموعی طور پر 7 لاکھ 29 ہزار 920 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے جس میں سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 6 لاکھ 37 ہزار 267 ،فعال کیسز کی تعداد 76 ہزار 34 ہے۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…