منگل‬‮ ، 10 مارچ‬‮ 2026 

”22 کروڑ عوام کا ڈیٹا خطرے میں پڑ گیا“فراڈ کے الزام میں بلیک لسٹ امریکی شہری کو چیئرمین نادرا لگانے کا فیصلہ، اہم وفاقی وزیر کے کہنے پر میرٹ کی دھجیاں بکھیر دی گئیں

datetime 12  اپریل‬‮  2021 |

اسلام آباد(آن لائن) پاکستان کے 22 کروڑ عوام کا ڈیٹا خطرے میں پڑ گیا ہے کیونکہ حکومت ایک ایسے شخص کو نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کا چیئرمین لگانے جارہی ہے جو کہ امریکی شہری ہے اور اسے فراڈ کے الزام میں بلیک لسٹ بھی قرار دیا جا چکا ہے لیکن وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار

پاکستانیز زلفی بخاری اس کے سب سے بڑے سفارشی ہیں اور انہی کی سفارش پر میرٹ کی دھجیاں بکھیرتے ہوئے سمری میں بھی تبدیلی کر دی گئی اور بلیک لسٹ سہیل منیر کا نام سمری میں سرفہرست رکھا گیا حالانکہ وزارت داخلہ کی سمری میں ان کا نام تک نہیں تھا اور وزیر داخلہ شیخ رشید احمد اس سارے معاملے میں بے بس نظر آئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق شفافیت اور میرٹ کا دعوی کرنے والی پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے خود ہی میرٹ کی دھجیاں اڑانا شروع کردی ہیں اور ایک ایسے شخص کو خلاف قواعد چیئرمین نادرا لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس نے درخواست ہی نہیں دی تھی اور اس شخص کی کمپنی پہلے ہی بلیک لسٹڈ ہے اور امریکی شہریت بھی رکھتا ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم کو تین ناموں پر مشتمل سمری بھجوائی گئی تھی مگر وزیراعظم آفس کے اعلیٰ حکام نے اس سمری میں دو مزید نام نہ صرف شامل کروائے بلکہ انہیں سرفہرست بھی رکھ لیا،حالانکہ جن تین ناموں کی سمری بھجوائی گئی تھی انہیں شارٹ لسٹ کرکے انٹرویو بھی کئے گئے تھے مگر چند روز قبل حیرت انگیز طور پر سہیل منیر کا نام سرفہرست کے طور پر سمری میں شامل کیا گیا اور اس کی ہدایت وزیراعظم آفس کے اعلیٰ افسران کی جانب سے دی گئی۔سہیل منیر کی کمپنی C41کے ساتھ فراڈ کرچکی ہے اور اسے بلیک

لسٹ بھی قرار دیا جاچکا ہے۔سہیل منیر خود بھی امریکی شہری ہیں اور بیوروکریسی کے سینئر افسران نے اس کو نادرا جیسے حساس ادارے کا چیئرمین بنانے کی کوششوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ ایک ایسا شخص جو امریکی شہریت رکھتا ہے اسے پاکستان کے شہریوں کا ڈیٹا رکھنے والے ادارے کا سربراہ کیسے بنایا

جاسکتا ہے؟یہ ایک حساس ادارہ ہے اور سہیل منیر کی یہاں تعیناتی سے پاکستانیوں کا ڈیٹا خطرے میں پڑ سکتا ہے۔ذرائع کے مطابق سہیل منیر امریکی فوجی ادارے C41کا ملازم تھا اور اسے نااہلی کی بنیاد پر نکال دیا گیا تھا اور اب اسے چیئرمین نادرا بنانے کا فیصلہ میرٹ اور قواعد کے خلاف کیا جارہا ہے جبکہ جن افسران کی سمری خود وزارت داخلہ نے بھجوائی تھی اس سمری کو سائیڈ لائن کردیاگیا ہے۔



کالم



مذہبی جنگ


رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…