جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

گاڑی یا موٹرسائیکل کا چالان اب مالک کو گھر وصول ہوگا وفاقی دارالحکومت میں ای چالان سسٹم کا باضابطہ اجرا

datetime 8  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)وفاقی دارالحکومت میں ای چالان سسٹم کا باضابطہ اجراء کردیا گیا۔آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان نے باقاعدہ طور پر سیف سٹی میں افتتاح کیا، ای چالان جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے

ہوئے سسٹم سیف سٹی کے کیمروں سے منسلک کیا گیا ہے۔آئی جی اسلام آباد کے مطابق اب ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والا ہرشخص کیمرے کی آنکھ سے نہیں بچ سکتا، ہر قسم کی ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کیمرہ کی آنکھ میں محفوظ ہو جائے گی۔آئی جی اسلام آباد نے کہاکہ ای چالان کے تحت چالان گاڑی یا موٹرسائیکل کے مالک کے گھر وصول ہوگا، جاری شدہ ای چالان متعلقہ شخص کو دس دن کے اندر جمع کرانا ہوگا، بصورت دیگر متعلقہ تھانے میں بند کر دی جائے گی، شہری ای چالان جرمانہ کی رقم جے ایس بنک، موبائل اوکانٹ،جاز کیش سمیت دیگر اکاؤنٹ کے ذریعے جمع کرا سکتے ہیں، ای چالان سسٹم ایکسائزآفس کے ساتھ بھی منسلک ہوگا۔آئی جی اسلام آباد نے کہاکہ ای چالان سسٹم متعارف کروائے جانے کا مقصد ٹریفک قوانین کی پاسداری کو یقینی بنانا ہے۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…