پی ڈی ایم کے جاری شوکاز نوٹس پر حکمت عملی تبدیل پیپلز پارٹی نے بڑے فیصلے کر لئے

7  اپریل‬‮  2021

لاہور( این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی نے پی ڈی ایم کی جانب سے جاری شوکاز نوٹس پر حکمت عملی تبدیل کرتے ہوئے بھرپو رجواب دینے کا فیصلہ کر لیا ، اس سے قبل پیپلز پارٹی کے رہنمائوں کی جانب سے نوٹس

کو کسی خاطر میں نہ لانے کا بیان دیا گیا تھا۔ ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے پارٹی کے سینئر رہنماوں کو نوٹس پر سخت جواب دینے کی ہدایت کر دی۔شیری رحمان،راجہ پرویز اشرف،فرحت اللہ بابر اور نیئر بخاری سمیت دیگر نوٹس کا جواب تیار کریں گے۔شوکاز نوٹس کا جواب تیار کرکے حتمی منظوری کے لیے سابق صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو کو بھجوایا جائے گا۔پیپلزپارٹی نے شوکاز نوٹس جاری ہونے کے بعد فوری سی ای سی کا اجلاس بھی طلب کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی شوکاز نوٹس کا جواب مصالحانہ کی بجائے جارحانہ انداز میں دے گی۔پیپلزپارٹی نوٹس کے جواب میں (ن) لیگ اور پی ڈی ایم کی پالیسی کو ہدف تنقید بنائے گی،پیپلز پارٹی نوٹس کے الزامات پر جلد پریس کانفرنس بھی کرے گی۔

موضوعات:



کالم



اللہ کے حوالے


سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…