وزیراعظم عمران خان نے پارلیمنٹ میں اسٹیٹ بینک سے متعلق بحث کرانے کا عندیہ دیدیا

4  اپریل‬‮  2021

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم عمران خان نے عالمی مالیاتی ادارے کی اسٹیٹ بینک سے متعلق شرائط پر پارلیمنٹ میں ڈبیٹ کا عندیہ دیدیا ہے ۔ اتوار کو عوام سے ٹیلیفون پر براہ راست گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ اسٹیٹ بینک سے متعلق شور مچا ہوا ہے، ابھی صرف سرسری چیز سامنے آئی ہے

اس پر پارلیمنٹ میں ڈبیٹ ہونی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم جب آئے تو 20 ارب ڈالر کا خسارہ تھا، ہمیں قسطیں دینی تھیں، قرضے کی اقساط نہ دیتے تو ملک دیوالیہ ہوجاتا۔وزیراعظم نے کہا کہ ہمارے پاس راستہ تھا کہ جب تک ملک ٹھیک نہیں ہوجاتا قرضہ لیں، سب سے کم سود پر قرضہ آئی ایم ایف دیتا ہے جبکہ کمرشل لون مہنگے ہوتے ہیں۔آئی ایم ایف قرضہ دے دے تو ورلڈبینک اور دیگر ادارے بھی قرضے دے دیتے ہیں۔عمران خان نے کہا کہ جو بھی قرضہ دے گا وہ پوچھے گا کہ واپس کیسے کروگے، آئی ایم ایف قرضہ واپسی کے لیے بعض شرائط دیتا ہے۔انہوں نے کہا کہ یا تو ہم آئی ایم ایف کے پاس نہ جائیں اور کمرشل بینک کے پاس جائیں، کمرشل بینک جس سود پر قرضے دیں گے وہ ہم برداشت نہیں کرسکتے۔وزیراعظم نے کہاکہ ہم آئی ایم ایف کے پاس گئے تو انہوں نے شرائط لگادیں جس میں سے ایک اسٹیٹ بینک سے متعلق ہے۔اْنہوں نے کہا کہ ایسی کوئی چیز نہیں کر رہے، میرے باہر بینک اکائونٹ، جائیداد نہیں، مجھے یہیں جینا مرنا ہے، جب جینا مرنا ملک میں ہی ہو تو آپ کبھی ملک کے لیے نقصان دہ فیصلے نہیں کریں گے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…