منگل‬‮ ، 02 دسمبر‬‮ 2025 

پشاورائیرپورٹ پربیت الخلا سے 20 تولے سونا برآمد

datetime 31  مارچ‬‮  2021 |

پشاور،لاہور( آن لائن، این این آئی ) باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پربیت الخلا سے 20 تولے سونا برآمد کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پشاورمیں باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پربین الاقوامی آمد لاونج کے بیت الخلا میں چھپایا گیا موبائل فون کے ڈبوں سے 20 تولہ سونا برآمد کیا گیا ہے جسے فرض شناس سول ایوی ایشن اہلکارفیصل نے تمام سامان کسٹم اہلکاروں کے حوالے کر دیا۔

سی اے اے کے مطابق سونا قومی ایئرلائین کی پرواز پی کے 284 کے ذریعے دبئی سے پشاورلایا گیا۔سی اے اے اہلکار سے متعلق ایئرپورٹ سی او او نے کہا کہ یہ پہلا موقع نہیں کہ سی اے ای اہلکار نے ایمانداری کا مظاہرہ کیا ہو اس سے پہلے بھی ایک واقعہ پیش آیا ہے ۔دوسری جانب محکمہ آبپاشی کا ہیڈ کلرک ڈسٹرکٹ اکائونٹس آفس شیخوپورہ کے افسران کی ملی بھگت سے کروڑوں لے اڑا،اینٹی کرپشن میں انکوائری شروع ہونے پر ریکوری شروع ہو گئی ۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ آبپاشی کے ہیڈ کلرک شیخ طاہر محمود نے جعلسازی سے مجموعی طور پر سرکاری خزانے کو ایک کروڑ ستر لاکھ روپے کا ٹیکہ لگایا تاہم اینٹی کرپشن نے انکوائری شروع کر کے ایک کروڑ بارہ لاکھ کی ریکوری کر لی ہے ۔ملزم نے اپر گوگیرہ ڈویژن اور اپر چناب کنال ڈویژن محکمہ آبپاشی کے کنوینس فنڈز چرا ئے ،ملزم نے 75جعلی ملازمین کے اکائونٹس میں سرکاری فنڈز ٹرانسفر کئے اور خود نکلوا لئے۔ اینٹی کرپشن کے مطابق ملزم شیخ طاہر کے پاس ہیڈ کلرک کے علاوہ اکائونٹس کلرک گوگیرہ ڈویژن اور اکائونٹس کلرک اپر چناب کنال ڈویژن کا اضافی چارج بھی ہے۔ ملزم جعلی چپڑاسیوں اور بیلداروں کے اکائونٹس میں آٹھ آٹھ لاکھ سے زائد کنوینس الائونس کے فنڈز ٹرانسفر کر کے خود نکلواتا رہا۔ دونوں ڈویژنز کے اکائونٹس کلرک کے اضافی چارج کی وجہ سے فنڈز کا ہیر پھیر ملزم کے لئے آسان تھا۔ اینٹی کرپشن کے مطابق سرکاری خزانے پر ڈاکے میں ملوث تمام مفادکنندگان کو تفتیش کا حصہ بنایا گیا ہے،ملزمان سے سو فیصد ریکوری یقینی بنائی جائے گی اور قانون کے مطابق سزا دلائی جائے گی۔



کالم



فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن


اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…