بدھ‬‮ ، 13 اگست‬‮ 2025 

وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور کم عمر بچے سے گاڑی چلواتے رہے، ویڈیووائرل ،سوشل میڈیا صارفین کی شدید تنقید

datetime 29  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ،لاہور(این این آئی)وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈا پور کی کم عمر بچے سے گاڑی چلوانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ۔ ویڈیو میں وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور کو اپنی نگرانی میں کم عمر بچے سے گاڑی چلواتے دیکھا گیا۔وفاقی وزیر خود بچے کے ساتھ بیٹھ کر ویڈیو بناتے رہے اور کم عمر بچہ گاڑی چلاتا رہا

تاہم بچے کا وفاقی وزیر سے رشتہ معلوم نہیں ہو سکا ۔خیال رہے کہ اس سے پہلے بھی ایسے کئی واقعات رونما ہو چکے ہیں ،2ہفتے قبل ہی  ایسے ہی ایک واقعہ میں  پولیس نے لاہور کی مرکزی شاہراہ پر ڈرائیونگ کرنے والے بچے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد گاڑی کا سراغ لگایا،وائرل ہونے والی ویڈیو میں واضح طور پر کمسن بچے کو گاڑی چلاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ ویڈیو میں دوسری نشست پر بھی ایک شخص کو بیٹھے دیکھا جا سکتا ہے۔کمسن ڈرائیور کینال روڈ پر مغلپورہ سے ہربنس پورہ کی جانب گاڑی ڈرائیو کرتا رہا۔ نزدیک سے گزرنے والی فیملی نے تمام منظر موبائل کیمرہ سے عکس بند کر لیا۔ ویڈیو میں گاڑی کا نمبر ایل سی 4594 واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔سی ٹی او لاہور نے گاڑی مالک کیخلاف کارروائی کا حکم دیدیا۔ جس کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گاڑی قبضے میں لے لی ہے جبکہ بچے کے والد کو غیر ذمہ داری پر حراست میں لے لیا گیا۔پولیس نے ویڈیو  کی مدد سے گاڑی کے مالک کو ٹریس کیا، گاڑی

کے کاغذات، مالک کا ڈرائیونگ لائسنس اور شناختی کارڈ بھی قبضے میں لے لیا گیا۔سی ٹی او لاہور سید حماد عابد کا کہنا ہے کہ قانونی کارروائی کیلئے گاڑی کو تھانے منتقل کردیا گیا، والدین کی طرف سے انتہائی غیرذمہ دارانہ رویہ قابلِ افسوس ہے۔ شہری اپنی اور دوسروں کی حفاظت کیلئے قوانین کا احترام کریں۔کمسن ڈرائیور کے والد سنیل گلفام نے پولیس کو بتایا کہ گاڑی بینک کی ملکیت ہے جہاں وہ کام کرتا ہے۔ پولیس نے گاڑی قبضے میں لے کر بچے کے والد کو حراست میں لے لیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بابا جی سرکار کا بیٹا


حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…