ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

” قوم تباہ کرنے کیلئے جوہری بم کی ضرورت نہیں، بس اس قوم کی تعلیم ایک نا اہل اور بے ایمان شخص کے ہاتھوں میں دے دیں” چیئرمین ایچ ای سی کو برطرف کرنا حکومت کو مہنگا پڑ گیا

datetime 29  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ایچ ای سی کے چیئرمین ڈاکٹر طارق بنوری کی برطرفی پر وفاقی حکومت کو شدید تنقید کا سامنا ہے جبکہ اس کیساتھ ساتھ لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز کے بانی بابر علی نے ڈاکٹر عطا الرحمان پر انگلی اٹھادی ہے جس پر انہوں نے الزام

عائد کیا ہے کہ اب ایچ ای سی کے معاملات ممکنہ طور پر وہ خود دیکھیں گے۔ روزنامہ جنگ میں مبارک اے ورک کی شائع خبر کے مطابق وفاقی وزیر برائے تعلیم شفقت محمود کو لکھے گئے خط میں بابر علی نے کہا کہ میں اس کمیٹی میں شامل تھا جس نے طارق بنوری کا انتخاب کیا تھا۔ انہوں نے لکھا کہ یوں لگتا ہے کہ طارق بنوری کو ہٹادیا گیا ہے اور اب ایچ ای سی کو آرڈیننس کے تحت چلایا جائے گا اور ڈاکٹر عطا الرحمان کی طرح کے افراد ممکنہ طور پر ایچ ای سی کے معاملات کو دیکھیں گے۔ انہوں نے ایک کہاوت کا ذکر بھی کیا کہ آپ کو قوم کو تباہ کرنے کیلئے جوہری بم کی ضرورت نہیں، بس اس قوم کی تعلیم ایک نا اہل اور بے ایمان شخص کے ہاتھوں میں دے دیں، بابر علی نے وفاقی وزیر سے مطالبہ کیا کہ وہ ایچ ای سی کو اس طرح کی خفیہ سازشوں سے بچائیں، انہوں نے شفقت محمود کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ اگر آپ پاکستان کے مستقبل میں ذرا سی بھی دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ کو مضبوط ہونا پڑے گا۔ اس کے جواب میں شفقت محمود کا کہنا ہے کہ ہم معاملات کو دیکھ رہے ہیں تاکہ انہیں حل کیا جاسکے۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…