اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سی ایس ایس کے حالیہ امتحان میں نگران عملہ کی تعیناتی میں کمیشن کی جانب سے انوکھی اور حیران کن تعینا تیوں کا انکشاف ہوا ہے۔ روزنامہ جنگ میں رانا غلام قادر کی شائع خبر کے مطابق گزشتہ ماہ فروری
میں منعقدہ سی ایس ایس امتحان 2021 کے اسلام آباد کے امتحانی سنٹرز میں نائب قاصد اور کلرک بھی ڈپٹی سپروائزر لگائے جانے کا انکشاف ہو اہے۔شعبہ ایچ آر کے نائب قاصد عامر کمال کو اہل نمبر 35 میں ڈپٹی سپر وائزر لگایا گیا۔ہال نمبر 33 میں اسسٹنٹ عابدہ پروین کو سپروائزر اور یو ڈی سی عابد علی کو بطور ڈپٹی سپروائزر تعینات کیا گیا۔کمیشن کے ذ رائع کا کہنا ہے کہ کمیشن کے پاس عملہ کی بہت کمی ہے۔ سی ایس ایس کے امتحان کیلئے امیدواروں کی تعداد میں رو زبروز اضافہ ہو ر ہا ہے۔ اسی تناسب سے سنٹرز کی تعداد میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔ یہ سنٹرز ملک بھر میں ہوتے ہیں ۔خیال رہے کہ فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے تحت مقابلے کے یہ امتحانات ہر سال منعقد ہو تے ہیں ، جس میں ملک بھر سے امیدوار شریک ہوتے ہیں ، ان امتحانات میں کامیابی کا تنانب انتہائی کم ہوتا ہے ۔