جمعرات‬‮ ، 09 جنوری‬‮ 2025 

اسٹیل مل انتظامیہ نے قیمتی سازوسامان محفوظ کرنے کے بہانے اسکریپ کے نام پر قیمتی کاپراور خام لوہے کی فروخت شروع کردی

datetime 25  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)اسٹیل مل کی انتظامیہ نے ادارے میں چوری کے واقعات چھپانے اور قیمتی ساز و سامان محفوظ کرنے کے بہانے اسکریپ کے نام پر قیمتی کاپر اور خام لوہے کی فروخت شروع کردی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق اسٹیل مل میں آکسیجن پلانٹ کے اطراف موجود قیمتی کاپر اور خام لوہا من

پسند افراد کو فروخت کیا جارہا ہے اور ٹنوں کی مقدارسے یہ قیمتی سامان ٹرکوں میں لوڈ کرکے اسٹیل مل سے باہر لے جایا جارہا ہے جبکہ یہ سارا عمل اسٹیل مل کے شعبہ سیکیورٹی کی نگرانی میں کیا جا رہا ہے۔ذرائع کے مطابق من پسند افراد کو اسٹیل مل سے قیمتی کاپر،شیٹیں اور خام لوہا ٹنو ں کے حساب سے فروخت کیا جارہا ہے جبکہ اس حوالے سے کسی قسم کی انٹری یا ریکار ڈ بھی نہیں رکھا جارہا ،اسٹیل مل میں گزشتہ چند دنوں سے چوری کے واقعات میں بے پناہ اضافہ ہوگیا ہے جبکہ ادارے کی سیکیورٹی ان واقعات پر قابو پانے میں مکمل طور پر ناکام ہوگئی ہے ۔ اسٹیل مل ایمپلائز ایکشن کمیٹی ،سی بی اے اور اسٹیک ہولڈرز گروپ نے ادارے سے انتظامیہ کی سرپرستی میں قیمتی ساز و سامان کی چوری پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے سپریم کورٹ سے از خود نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ،اسٹیل مل ایمپلائز ایکشن کمیٹی کے رہنمائوں نے کہاکہ سیکیورٹی ڈپارٹمنٹ سے ملازمین کی جبری برطرفیاں انہیں مذموم مقاصد کے حصول کیلئے کی گئی تھیں، مل میں بھاری مشاہروں پر سیکیورٹی افسران اور ملازمین کے باوجود چوری کے بڑھتے واقعات کسی اور جانب ہی اشارہ کرتے ہیں،اسٹیل مل کی نجکاری سے قبل اس کے اثاثہ جات کو ٹھکانے لگایا جارہا ہے اور ہم سپریم کورٹ اور حکومت سے ان واقعات کا نوٹس لینے اور ذمہ داران سے باز پرس کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…