ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

محکمہ ریلوے کو سٹیل مل نہیں بننے دیں گے

datetime 17  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن) وفاقی وزیر ریلویز محمد اعظم خان سواتی ریلوے ہیڈ کوارٹر ز لاہور میں پراپرٹی اینڈ لینڈ سے متعلق اجلاس کی صدارت کر تے ہوئے کہا کہ ریلوے زمینوں کے بہتر استعمال کے لیے انہیں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت پرائیوٹائز کیا جائے گا جس سے ریلوے کی آمدن میں خاطرخواہ اضافہ بھی ہوگا اور زمینیں بھی

محفوظ رہیں گی۔وزیر ریلوے نے کہا کہ ڈائریکٹرجنرل پراپرٹی اینڈ لینڈ ٹیم کے ہیڈ ہیں اورتمام ڈویژنوں میں آپ کا نمائندہ ڈویژن کا ہیڈ ہوگا۔ آپ صرف وزارت ریلوے کو جوابدہ ہیں جس آدمی کو جہاں بھی لگانا ہے فوری کام مکمل کریں اور جس کی ضرورت نہیں ہے اس کو کسی اور ڈیپارٹمنٹ میں بھیج دیں۔ انہوں نے کہا کہ بورڈ آف ڈائریکٹرز آپ کو بنا کر دے دیا ہے باقی کام آپ نے کرنا ہے سپیڈ سے کام کو آگے کی جانب لے کر جائیں۔ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ کا کام الاٹمنٹ کرنا نہیں ہے ان کا کام صرف ٹرین آپریشن چلانے کے ساتھ ساتھ مسافروں کوبہترین سہولیات بہم پہنچانا ہے۔ اجلاس میں چیف ایگزیکٹیو آفیسر پاکستان ریلویز نثار احمد میمن کے علاوہ ایڈیشنل جنرل منیجر انفراسٹرکچر آصف متین زیدی، ڈائریکٹر جنرل پراپرٹی اینڈلینڈ محمد حفیظ اللہ خان، ایڈوائزر ٹو فیڈرل منسٹر فار ریلویز عبدالرشید کے علاوہ سینئر افسران اور ویڈیو لنک کے ذریعے ڈویژنل سپرنٹنڈنٹس نے شرکت کی۔بعدازاں وفاقی وزیر ریلوے نے مغلپورہ ورکشاپ ڈویژن اور جنرل سٹورمغلپورہ کا دورہ کیا ۔ ڈویژنل افسران سے ملاقات میں وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ ایسا ماحول بنائیں کہ جس سے ریلوے کا مزدور بہتر انداز میں اپنے کام کو انجام دے سکے ۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم آپ کے معاون ہیں اور آ پ کے ہاتھ مضبوط کرنا چاہتے ہیں ۔وفاقی وزیریلوے نے کہا کہ جب تک

مجھے آپ کی طرف سے درست گائیڈ لائن نہیں ملے گی میں بہتر فیصلے نہیں کرسکتا اور میں نہیں چاہتا کہ کسی غلط فیصلے کے نتیجے میں ادارے کو نقصان پہنچے۔ ریلوے کو ہم سٹیل مل نہیں بننے دیں گے اور ریلوے کو ہم سٹیٹ آف دی آرٹ آرگنائزیشن میں تبدیل کریں گے۔ ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ورکشاپس مغلپورہ نے ریلوے ورکشاپوں میں

جاری کاموں کے حوالے سے وزیر ریلوے کو بریفنگ دی ۔ اس موقع پر چیف ایگزیکٹیو آفیسر پاکستان ریلویز نثار احمد میمن ، ایڈیشنل جنرل مکینیکل سلمان صادق ، سی ایم ای کیرج اینڈ ویگن راحت مرزا،ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ لاہور ناصر خلیلی سمیت دیگر افسران نے کام میں بہتری کے لیے مزید تجاویز دیں۔ وفاقی وزیر ریلوے نے جنرل سٹور

مغلپورہ کے دورے کے دوران سکریپ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سکریپ کی ڈسپوزل کو شفاف طریقے سے زیادہ سے زیادہ قیمت پر بیچنے کے لیے میکانزم تیار کرکے فروخت کیا جائے ۔آخر میں وفاقی وزیر ریلوے اعظم خان سواتی نے ریلوے میوگارڈن کلب لاہورمیں گوجرانوالہ ، شیخوپورہ، سیالکوٹ ، فیصل آباد،

لاہورسمیت دیگر شہروں کے چیمبر آف کامرس کے نمائندگان سے ملاقات کی اور ریلوے کی بہتری کے لیے تجاویز مانگی۔ وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ ریلوے کو منافع بخش بنانے کے لیے ریلوے کی پراپرٹی پر مختلف منصوبہ جات بناکر ریلوے کو پاکستان کا بہترین منافع بخش ادارہ بنایا جاسکتاہے۔ بزنس کمیونٹی آگے آئے ، سرمایہ کاری کرے ریلوے کی پراپرٹی پر سرمایہ کاری کے بے شمار مواقع موجود ہیں۔ اس پر بزنس کمیونٹی کے تمام نمائندگان نے اپنی حمایت کا پورا یقین دلایا۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…