جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

رینجرز موبائل پر حملے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پر آ گئی

datetime 15  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)شہر قائد کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں رینجرز موبائل پر حملے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں رینجرز موبائل پر حملے کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید اور9افراد زخمی ہوئے تھے، واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جیسے ہی رینجرز موبائل آئی تو زور دار دھماکا ہوا، دھماکے سے رینجرز موبائل اور اطراف میں کھڑی گاڑیوں، دکانوں کو نقصان پہنچا۔دوسری جانب تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی سمیت اہم شواہد مل گئے

ہیں، دھماکے سے چند منٹ قبل دو حملہ آوروں نے موٹر سائیکل لاکر کھڑی کی، ایک حملہ آور دور چلا گیا، دوسرا رینجرز موبائل آنے تک لوگوں کو دور کرتا رہا۔تفتیشی حکام کے مطابق رینجرز، پولیس کی مشترکہ پکٹ دھماکے سے کچھ فاصلے پر لگی ہوئی تھی، دھماکا خیز مواد میں شامل بال بیرنگ کی تعداد کئی گنا زیادہ تھی۔حکام کے مطابق دھماکے میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل کا ریکارڈ کلیئر ہے، موٹر سائیکل مجاہد کالونی کے رہائشی شخص کے نام پر رجسٹرڈ ہے، ممکنہ طور پر بارودی مواد موٹر سائیکل کی ٹنکی میں بھرا ہوا تھا۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…