ہفتہ‬‮ ، 06 ستمبر‬‮ 2025 

نواز شریف،زرداری اور مولانا ملک پر رحم کریں سیاست چھوڑ کر اللہ اللہ کریں، ناراض لیگی رہنما کا مشورہ

datetime 15  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شرقپور شریف (این این آئی) مسلم لیگ (ن) کے ناراض رکن اسمبلی جلیل احمد شرقپوری نے کہا ہے کہ نواز شریف،زرداری اور مولانا ملک پر رحم کریں سیاست چھوڑ کر اللہ اللہ کریں،یہ لوگ ملکی مفاد کی بجائے اپنے خاندانوں کے لیے سیاست کررہے ہیں۔صاحبزادہ میاں جلیل احمد شرقپوری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ

نواز شریف زرداری اور مولانا فضل الرحمن ملک کو نقصان پہنچا رہے ہیں انکو اس اقدام سے روکنے کے لیے سختی کرنی چاہیے۔ الطاف حسین نے بھی اسی طرح کئی سال ملک اور سماج کے خلاف ظلاغت اگلی جسکو ختم کیا گیا لیکن ایسے عناصر کو جلد ہی نکیل ڈال دینی چاہیے۔موجودہ حکومت مذید الطاف حسین جیسے غدار پیدا نہ ہونے دے۔ٹکٹوں کے لالچی اپنے لیڈران کے غلط احکامات مان رہے ہیں۔پی ڈی ایم کا اتحاد وطن کی خدمت نہیں ذاتی مفادات پٹ مبنی ہے۔ جلیل شرقپوری کا کہنا تھا کہ میں پہلے کہتا رہا ہوں کہ ووٹنگ اوپن ہونی چاہیے لیکن ایسا نہ ہو سکا اب سینٹ الیکشن میں کاسٹ کیے گئے ووٹوں کو خفیہ ہی رہنے دینا چاہیے کیونکہ اب جو ہونا تھا وہ ہو چکا۔اگر خفیہ ووٹنگ ہوئی ہے تو اب کھوج لگانی بند ہونی چاہئے۔انہوں نے کہاکہ ووٹ کو عذت دینے کا مقصد جسکو عوام نے ووٹ دیا اسے حکومت کرنے دیں۔اپنے گناہوں پر پردا ڈالنے لے لئے پاک افواج کو بدنام کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ جلیل احمد شرقپوری نے کہا ہے کہ نواز شریف،زرداری اور مولانا ملک پر رحم کریں سیاست چھوڑ کر اللہ اللہ کریں،یہ لوگ ملکی مفاد کی بجائے اپنے خاندانوں کے لیے سیاست کررہے ہیں۔صاحبزادہ میاں جلیل احمد شرقپوری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ نواز شریف زرداری اور مولانا فضل الرحمن ملک کو نقصان پہنچا رہے ہیں انکو اس اقدام سے روکنے کے لیے سختی کرنی چاہیے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…