منگل‬‮ ، 04 مارچ‬‮ 2025 

سانحہ ماڈل ٹائون کے انصاف میں تاخیر پاکستان عوامی تحریک کا ”نظام بدلو ” مہم چلانے کااعلان

datetime 11  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(پ ر )قائد تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی سیاست سے ریٹائرمنٹ کے بعد تشکیل دی گئی پاکستان عوامی تحریک کی کور کمیٹی کا پہلااجلاس کمیٹی کے کنونیئر خرم نواز گنڈاپور کی زیر صدارت منعقد ہوا۔کور کمیٹی قائد تحریک منہاج القرآن کے سیاسی اختیارات استعمال کرے گی اور یہ عوامی تحریک کا سب سے بڑا فیصلہ ساز فورم ہو گا۔

کور کمیٹی کے اجلاس کے بعد بریفنگ دیتے ہوئے مرکزی سیکرٹری اطلاعات نور اللہ صدیقی نے بتایا کہ پاکستان عوامی تحریک کی کور کمیٹی نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت عوامی تحریک کے قائدین اور کارکنان کے خلاف نواز شہباز دور حکومت میں درج ہونے والے انتقامی مقدمات فی الفور واپس لے۔کور کمیٹی نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے انصاف میں تاخیر پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔مرکزی سیکرٹری اطلاعات نے بتایا کہ پاکستان عوامی تحریک 25 مئی کو یوم تاسیس کے موقع پر لیاقت باغ راولپنڈی میں جلسہ منعقد کرے گی اور آئندہ کے سیاسی لائحہ عمل کا اعلان کرے گی۔کور کمیٹی کے اجلاس کے دوسرے سیشن میں چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے خصوصی شرکت کی۔اجلاس میں کور کمیٹی کے ممبران کا حتمی اعلان کیا گیا جن میں قاضی زاہد حسین،بشارت جسپال،میاں زاہد اسلام، میاں ریحان مقبول، راجہ زاہد محمود، نوراللہ صدیقی، عارف چودھری،،قاضی شفیق، میاں کاشف محمود، نور احمد سہو،

توقیر اعوان، راؤ عارف رضوی، چوہدری سلطان،راؤ کامران، اعجاز سدوزئی، سید ظفر اقبال اور ابرار رضا ایڈووکیٹ شامل ہیں۔قائد تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے نئی کور کمیٹی کے ممبران کو مبارکباد دی ہے اور کہا ہے کہ عوامی تحریک ایک نظریہ کے تحت سیاست

کر رہی ہے اور وہ نظریہ فرسودہ نظام کی تبدیلی ہے۔کور کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ دور حکومت میں بھی سانحہ ماڈل ٹاؤن کے انصاف کے حوالے سے کوئی سنجیدہ پیش رفت نہیں ہوئی۔مظلوم جس طرح کل انصاف کیلئے دربدر تھے اسی طرح آج

دربدر ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم خیال تنظیموں و سول سوسائٹی سے ملکر نظام بدلو مہم چلائیں گے۔یہ نظام رہا تو خدانخواستہ بڑا نقصان ہو سکتا ہے۔ کور کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ عوامی تحریک جموں کشمیر آزاد کشمیر میں عام انتخابات میں اپنے امیدوار کھڑے کرے گی اور

بلدیاتی الیکشن میں بھر پور حصہ لیا جائے گا اجلاس میں مہنگائی میں روز بروز اضافہ بالخصوص مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں اضافہ پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا گیا کہ حکومت قیمتیں کنٹرول کرے۔اجلاس میں چینی کی قیمتوں میں غیر ضروری اضافہ پر تشویش کا اظہار کیا گیا اور گنے کے کاشتکاروں کو ادائیگیاں یقینی بنانے کا مطالبہ کیا گیا۔عارف چوہدری اور قاضی شفیق کو کور کمیٹی ڈپٹی کنونیئر مقرر کیا گیا۔

موضوعات:



کالم



آپ کی تھوڑی سی مہربانی


اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…