جمعرات‬‮ ، 17 ستمبر‬‮ 2026 

موسم کا بڑا یوٹرن محکمہ موسمیات کی پیشگوئی سے مرجھائے چہرے کھل اٹھے

datetime 11  مارچ‬‮  2021 |

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد ،خیبر پختونخوا، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور مری میں وقفے وقفے سے بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ جمعرات کو وقفہ وقفہ سے جاری رہا جس سے سردی میں مزید اضافہ ہوگیا

، محکمہ موسمیات نے بالائی علاقوں میں مزید بارشوں اور پہاڑوں پر برفباری کی پیش گوئی کی ہے۔تفصیلات کے مطابق ملک کے بالائی علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش اور پہاڑوں پر برفباری جاری رہی، سوات، اپر اور لوئر دیر اور بنوں میں رات سے جاری بارش سے موسم سرد ہوگیا، کالام کے پہاڑوں پر ہلکی برفباری ہو رہی ہے، مری میں بھی کبھی ہلکی اور کبھی تیز بارش کا سلسلہ جاری رہا ۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد ،آزاد کشمیر میں مظفر آباد، باغ، نکیال اور قریبی علاقوں میں بارش ہوئی ، پہاڑوں پر برفباری سے سردی میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔گلگت بلتستان میں استور، غذر اور دیامر میں بھی وقفے وقفے سے بارش ہو تی رہی ، پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ رات بھر جاری رہا۔محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا، پنجاب، بلوچستان، کشمیر اور گلگت بلتستان میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے، بعض مقامات پر موسلادھار بارش کی توقع ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…