پاکستان کے 3 بڑے شہروں میں دہشت گردی کا خدشہ

  پیر‬‮ 8 مارچ‬‮ 2021  |  19:22

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور اور کراچی میں دہشت گردی کے واقعات کاخدشہ ہے۔شیخ رشید نے پمز ہسپتال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری پولیس اور فوج نے اپنی جانوں پر کھیل کر ہماری حفاظت کی، اس ملک میں ہماری افواج اور پولیس نے اپنی شہادتوں سے دہشتگردوں کو شکست دی۔ شیخ رشید نےکہا کہ گزشتہ روز بھی 5 دہشت گردوں کو مارا گیا ہے، اللہ کو منظور ہوا تو دہشت گردی ختم ہوگی اور امن ہوگا۔انہوں نے بتایا کہ اسلام آباد

میں بقایا تین ناکے بھی ختم کر رہا ہوں، ایک بلین روپے کی منظوری ہوجائے یہ بھی ختم ہوگا۔شیخ رشید نے کہا کہ جو بھی پارلیمنٹ کے باہر ہوا غلط ہوا، اس کی مذمت کرتا ہوں، اپوزیشن قائدین کو بھی پریس کانفرنس کیلئے مناسب جگہ کا انتخاب کرنا چاہیے تھا۔

موضوعات:

زیرو پوائنٹ

جوں کا توں

چاچا چنڈ میرے کالج کے زمانے کا ایک کردار تھا‘ وہ ڈپریشن اور غربت کا مارا ہواخود اذیتی کا شکار ایک مظلوم شخص تھا‘ وہ دوسروں کی ہر زیادتی‘ ہر ظلم اور ہر توہین کا بدلہ اپنے آپ سے لیتا تھا‘ لوگوں نے ”چاچا چنڈ“ کے نام سے اس کی چھیڑ بنا لی تھی‘ پنجابی زبان میں تھپڑ ....مزید پڑھئے‎