پولیس کی فائرنگ ، نوجوان جاں بحق ہو گیا

8  مارچ‬‮  2021

اسلا م آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پولیس رائیڈر اسکواڈ کی فائرنگ سے پشاور میں ایک نوجوان جاں بحق ہوگیا ہے۔پولیس کے مطابق جاں بحق نوجوان کا تعلق بنوں سے ہے اور وہ ٹیسٹ کے لیے پشاور آیا تھا۔ گاڑی میں 3لوگ تھے کھانے کے لیے نکلے تو پولیس نے فائرنگ کردی۔

تفصیلات کے مطابق ایس پی سٹی عتیق شاہ کا کہنا ہے کہ دونوں پولیس اہلکاروں کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ گزشتہ شب2 بجے پیش آیا۔نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق نوجوان کے اہلخانہ سے رابطہ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ جاں بحق نوجوان کے ساتھی نے بتایا کہ ہم چائے پینی کیلئے آئے تھے۔لڑکے نے بتایا ہم نے گاڑی تھوڑی دیر کیلئے کھڑی کی اور وہ رفائے حاجت کیلئے نیچے اترا تھا۔ جب واپس گاڑی میں سوار ہوا تو ہم نے دیکھا کہ سامنے سے پولیس رائیڈر آ رہے ہیں۔لڑکے بتایا کہ پولیس نے دور سے ہی ہمارے اوپر سیدھی فائرنگ کی جس سے ہمارا ساتھی زخمی ہوگیا۔پولیس رائیڈرز نے قریب آکر ہمیں کہا کہ لڑکے کو اسپتال لے کر جاؤ ہم آپ کے پیچھے آ رہے ہیں، لیکن فائرنگ کرنے والے پولیس اہلکار اسپتال نہیں پہنچے۔لڑکے نے بتایا کہ 30 منٹ بعد پولیس اپنی گاڑی اسپتال پہنچی۔



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…