بدھ‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2026 

یوسف رضا گیلانی نے حکومتی بڑی اتحادی جماعت سے حمایت مانگ لی ‎

datetime 8  مارچ‬‮  2021 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی نے چیئرمین سینیٹ کے لیے متحدہ قومی مومنٹ (ایم کیو ایم) کی حمایت مانگ لی۔سابق وزیراعظم اور پیپلزپارٹی رہنما یوسف رضا گیلانی نے ایم کیوایم رہنماوں سے ملاقات کی جس میں سیاسی صورتحال اور چیئرمین سینیٹ کے انتخاب پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے

سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کو چیئرمین سینیٹ کیلئے مشترکا امیدوار نامزد کردیا۔یوسف رضا گیلانی کو چیئرمین سینیٹ کے امیدوار نامزد کرنے کا فیصلہ پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس میں کیا گیا۔اس موقع پر یوسف رضا گیلانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم کی تمام جماعتوں کاممنون ہوں، یہ کامیابی ان کینام کرتا ہوں، الیکشن سے پہلے آپ کی کمال حکمت عملی نے حکمرانوں کی دوڑیں لگوادی تھیں، آپ کی اس کامیابی سے اقتدار کے ایوانوں میں لرزہ طاری ہے۔یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ حکمرانوں کو یہ شکست ہضم نہیں ہو رہی ہے، تمام ضمنی انتخابات میں پی ڈی ایم کی جیت دراصل جمہوریت کی فتح ہے۔انہوں نے کہا کہ سینیٹ الیکشن جیتنے کے لیے عمران خان نے اراکین اسمبلی کو 50 کروڑ روپے تک کے فنڈ دیئے، میں 242 ووٹوں سے وزیراعظم بنا، عمران خان 4 ووٹوں سے وزیراعظم بنے۔یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ لانگ مارچ سے قبل ہوم ورک ضروری ہے، ہم ناکامی کے متحمل نہیں ہوسکتے، میں سیاسی کارکن ہوں، لڑوں گا اور آخر تک لڑوں گا۔اس سے قبل پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ کامیابی کے سو باپ اور ناکامی یتیم ہوتی ہے، اس کامیابی پر آپ سب کو مبارکباد دیتا ہوں۔اسلام آباد میں ہونے والے پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم ضمنی انتخاب اور سینیٹ الیکشن کا بائیکاٹ کرتے تو سوچیں کہاں کھڑے ہوتے۔چیئرمین پیپلز پارٹی نے اجلاس میں سینیٹ الیکشن کو سرفہرست رکھنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ جمہوری قوتوں کو یوسف رضا گیلانی کی جیت سے امید ملی ہے، چیئرمین سینیٹ کا الیکشن جیت کر ایک اور فتح اپنے نام کرنا چاہتے ہیں۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہمیں سینیٹ میں عددی برتری ثابت کرنے کاچیلنج دیا گیا اور ہم اس میں سرخرو ہوئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)


ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…