جمعرات‬‮ ، 27 فروری‬‮ 2025 

پولیس کا یونیفارم پہن کر اور مختلف افسران کا روپ دھار کر شہریوں کو لوٹنے والا رضا کار کروڑ پتی نکلا، تہلکہ خیز انکشاف

datetime 4  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مکوآنہ (این این آئی ) پولیس کا یونیفارم پہن کر اور مختلف افسران کے روپ دھار کر شہریوں کو لوٹنے والا رضا کار کروڑ پتی نکلا، تھانہ پیپلز کالونی پولیس نے نوابانوالہ سے مذکورہ ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی۔ پولیس ذرائع کے مطابق نوابانوالہ کا رہائشی پولیس رضا کار رانا محمد اکرم مختلف بھیس بدلتے ہوئے کبھی پولیس

اہلکار، فوڈ انسپکٹر اور کبھی مجسٹریٹ بن کر تاجروں اور سادہ لوح شہریوں کو ڈرا دھمکا کر لاکھوں روپے بٹور کر کروڑوں روپے مالیت کے چار گھروں، دو گاڑیوں اور بنک بیلنس بنا چکا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ چند روز قبل مذکورہ رضا کار پولیس کی یونیفارم پہن کر مقامی تاجر سے لاکھوں روپے ہتھیار لئے تھے جس پر سی پی او کیپٹن (ر) سہیل چوہدری نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ پیپلز کالونی کو مذکورہ رضا کار رانا اکرم کی گرفتاری کا حکم دیا تھا، جس پر پیپلز کالونی پولیس نے مذکورہ قومی رضا کار کو نوابانوالہ سے گرفتار کر کے مختلف مقدمات میں شناخت پریڈ کیلئے جیل بھجوا دیا، تاہم آج اس کی اہلیہ نے عدالت میں رٹ دائر کرنے پر تھانہ پیپلز کالونی میں بیلف نے چھاپہ مارا تو شناخت پریڈ کیلئے بھجوانے پر برآمدگی نہ ہو سکی۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ کچھ عرصہ قبل تھانہ پیپلز کالونی کے سابق ایس ایچ او رضوان شوکت بھٹی نے جعلی مجسٹریٹ بن کر شہریوں کو لوٹنے کے الزام میں گرفتار کیا تو اگلے ہی روز اس کی اہلیہ نے عدالت سے رجوع کیا تو بیلف نے چھاپہ مار کر مذکورہ قومی رضا کار رانا اکرم کو برآمد کر لیا تھا تو پولیس کو ملزم سے سازباز کر کے معاملہ رفع دفع ہوا تھا۔ پولیس ذرائع کے مطابق ابتدائی تفتیش کے دوران پکڑے جانے والے قومی رضا کار کروڑوں روپے مالیت کے 4 گھروں، دو گاڑیوں اور لاکھوں روپے کا بینک بیلنس رکھتا ہے۔ پولیس کے مطابق مذکورہ قومی رضا کار مختلف روپ دھار کر عرصہ سے تاجروں اور شہریوں کو لوٹ مار کی وارداتوں میں ملوث پایا گیا ہے، پولیس مصروف تفتیش ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نارمل ملک


حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…