وزیراعظم اور آرمی چیف کے درمیان اہم ملاقات

4  مارچ‬‮  2021

اسلام آباد،راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک ، اے پی پی)وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے مابین اہم ملاقات ہوئی ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی سے ملاقات کچھ دیر قبل وزیراعظم ہائوس میں ہوئی۔ملاقات کے دوران ملکی سلامتی سے متعلق معاملات زیر غور آئے،اہم ملکی اور

قومی امور پربھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی بھارتی خلاف ورزیوں پر بھی غور کیا گیا۔اس سے قبل پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سیکمانڈر قطر امیری لینڈ فورسزمیجر جنرل سعیدحسن محمد الخیرین نے ملاقات کی جس میں باہمی اور پیشہ وارانہ دلچسپی کے امور ، علاقائی سلامتی کی صورتحال سمیت افغان امن عمل اور دوطرفہ دفاع اور سلامتی کے تعاون کو بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق معززمہمان نے علاقائی امن کے لئے پاک فوج کی مخلصانہ کوششوں کو سراہا اور اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان اور قطر کے درمیان باہمی تعلقات ہیں جو وقتا فوقتا باہمی فائدے مند تعلقات میں تبدیل ہو رہے ہیں۔آرمی چیف نے معزز مہمان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاک فوج قطر تعلقات کی بہت قدر کرتی ہے۔قبل ازیں جی ایچ کیو پہنچنے پر ، کمانڈر قطر امیری لینڈ فورس نے یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔ پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔علاوہ ازیں آئی

ایس پی آر نے یوم پاکستان 23 مارچ کے حوالے سے پرومو جاری کر دیا ہے۔آئی ایس پی آر کی جانب سے ایک قوم ایک منزل کے عنوان سے جاری پرومو میں قائداعظم محمد علی جناح کے افکار، مینار پاکستان کی تاریخی حیثیت کو اجاگر کیا گیا جبکہ بچے اور نوجوان قومی پرچم کو لہراتے ہوئے آگے بڑھتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔پرومو میں معصوم بچے بزرگوں کو قومی پرچم تھما رہے ہیں جبکہ پرومو کے آخر میں پاکستان کی مسلح افواج کی پریڈ کے مناظر دکھائے گئے ہیں۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…