ہفتہ‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2025 

آن لائن قرآن پاک کی تعلیم حاصل کرنیوالی لڑکی نے گھر سے بھاگ کر اپنے ہی استاد مذہبی عالم سے شادی کرلی

datetime 4  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ٹنڈو باگو کے نوآباد محلے کی رہائشی 17سالہ شگفتہ لغاری جو دو ہفتے قبل اپنے گھر سے لاپتہ ہوگئی تھی نے پنجاب کے شہر جھنگ پہنچ کر ایک شخص سے شادی کرلی۔روزنامہ جنگ کی رپورٹ کے مطابق شگفتہ لغاری جو گیارہویں جماعت کی طالبہ ہیں جھنگ

کے رہائشی ایک مذہبی عالم سے آن لائن قرآن کی تعلیم حاصل کرتی تھیں ،بتایا جاتا ہے کہ مبینہ طورپراس شخص نے طالبہ کو ورغلا کر جھنگ بلایا اور طالبہ سے شادی کرلی۔ ٹنڈو باگو تھانے کے ایس ایچ اومحمود خان یوسف زئی نے طالبہ شگفتہ لغاری کی جھنگ کے رہائشی سے شادی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس کو بذریعہ ٹی سی ایس طالبہ اور امیر معاویہ کا نکاح نامہ اور دیگر اسناد موصول ہوئی ہیں یہ بھی شواہد ملے ہیں کہ 20 فروری کو گھر سے لاپتہ ہونے سے قبل شگفتہ نے ٹنڈو باگو کے ایک نوجوان کو اللہ کی راہ میں جہاد کرنے کے ٹیکسٹ میسیج کئے تھے اس سلسلے میں شگفتہ لغاری کے چچا امان اللہ لغاری نے صحافیوں کو بتایا کہ ان کی بھتیجی کی شادی کی اطلاع ملنے کے بعد وہ بذات خود جھنگ گئے تھے اور امیر معاویہ کے نکاح نامے میں درج پتے پر گئے تھے تاہم پتے والے گھر پر تالا لگا ہوا تھا ،دوسری جانب سوشل میڈیا پر شگفتہ لغاری کی مذہبی شخص سے جھنگ میں جا کر شادی کی خبروں کے بعد ایس ایس پی بدین شبیر احمد سیٹھار نے نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او ٹنڈوباگو محمود خان یوسف زئی کو تحقیقات کرنے کے احکامات دیئے ہیں۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…