اسلام آباد لانگ مارچ کیلئے تیاریاں شروع

3  مارچ‬‮  2021

کراچی (این این آئی)جے یوآئی کراچی غربی نے پی ڈی ایم کے اسلام آبادلانگ مارچ کیلئے تیاریاں شروع کردیں،16 مارچ کو ضلعی جنرل کونسل کا اجلاس طلب کیا گیا،مدارس کے فضلااورمہتممین کو مبارک باد پیش کرتے ہیں، لانگ مارچ کی کامیابی میں ضلع غربی کے کارکن بنیادی کرداراداکریں گے،ان خیالات کا اظہارجمعیت

علمااسلام ضلع غربی کراچی کے امیر سابق صوبائی پارلیمانی لیڈرمولاناعمرصادق اور جنرل سیکرٹری مولانافخرالدین رازی نے سابق ایم پی اے حافظ محمدنعیم کی رہائشگاہ شموزئی محلہ مدینہ کالونی بلدیہ ٹائون میں ضلعی مجلس عاملہ،پی ایس کیصدور اورجنرل سیکرٹریز کے مشترکہ غیرمعمولی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اجلاس میں ڈاکٹرنصیر الدین سواتی،حافظ محمد نعیم،مفتی فیض الحق،حافظ حبیب الرحمن خاطر،مولانا حفیظ اللہ لاشاری،قاری سعیدمہمند،حافظ اورنگزیب بنگش،مفتی خلیل اللہ، عبدالوحیدخان سواتی، سعیدچھاچھی،مولانا شیرافضل سمیت ذمہ داران شریک ہوئے،اجلاس میں26 مارچ اسلام آباد لانگ مارچ کیلئے جے یو آئی کراچی غربی کی تیاریوں کیلئے حکمت عملی تیار کی گئی،اجلاس میں ضلع غربی وکیماڑی میں واقع دینی جامعات کے مہتممین و منتظمین اورفضلا وحفاظ کو تعلیمی سال کے اختتام پر ختم بخاری ودستارفضیلت کانفرنسز کے کامیاب انعقاد پر مبارک پیش کی گئی،دارالعلوم صفہ کے مہتمم مولانا حق نواز،جامعہ ندوتہ العلم کے مہتمم مفتی مغتزباللہ عباسی، جامعہ حقانیہ کے مفتی فیض الحق، جامعہ عثمانیہ کے قاری محمد عثمان، جامعہ تعلیم القرآن کے مولانا محمدطالوت،جامعہ عمر کے مولانا علی سید،جامعہ احیا العلوم کے شیخ الحدیث مولانا عطا الرحمن رحمانی،جامعہ

ابوہریرہ کے مولانا عبدالکریم بخاری، جامعہ عثمانیہ یوسف گوٹھ کے مولانا عبدالمجید ملازئی،جامعہ تقویت الایمان کے مولانا محمدبلال سمیت تمام اہل مدارس کی دینی علمی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا،مولانا عمرصادق نے کہا کہ لانگ مارچ ووٹ چورکٹھ پتلی حکمرانوں کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہو گا،باشعورعوام ملک کو اقتصادی و سیاسی بحران سے نکالنے کیلئے اس پرامن جمہوری جدوجہد میں ہمارا بھرپور ساتھ دیں گے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…