یوسف رضا گیلانی کی جیت،حکومت نے پی ڈی ایم پر ہارس ٹریڈنگ کا الزام عائد کر دیا، انتہائی اہم فیصلہ

3  مارچ‬‮  2021

اسلام آباد (آن لائن) وفاقی حکومت نے سینیٹ انتخابات میں یوسف رضا گیلانی کی جیت کو چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔ ہارس ٹریڈنگ کا الزام بھی لگادیا، دوبارہ گنتی میں بھی حکومتی امیدوار ہار گیا۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں معاون خصوصی شہباز گل نے کہا کہ غیر حتمی طور پر 7 ووٹ مسترد ہوئے

ہیں، پانچ ووٹ کا فرق ہے، ابھی اس نتیجہ کو چیلنج کریں گے جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے اپنے موقف میں کہا کہ اسلام آباد کی نشست پر بڑے پیمانے پر ہارس ٹریڈنگ ہوئی جس کے سارے ریکارڈ ٹوٹ گئے ہیں، تمام معاملات کی تحقیقات ہونی چاہیئے کیوں کہ خواتین کی نشست سے پی ٹی آئی کی فوزیہ ارشد جیت گئی ہیں۔ یہاں قابل ذکر بات یہ ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے مشترکہ امیدوار یوسف رضا گیلانی نے5 ووٹوں سے حفیظ شیخ کو شکست دی، یوسف رضا گیلانی کو 169 اور تحریک انصاف کے حفیظ شیخ کو164 ملے، الیکشن میں 6 ووٹ مسترد ہوگئے ہیں۔ واضح رہے کہ سینیٹ انتخابات میں اسلام آباد کی جنرل نشست پر حکومت کو بڑا دھچکا،پی ڈی ایم کے مشترکہ امیدوار یوسف رضا گیلانی نے 5ووٹوں کی برتری سے حکومتی اتحاد کے امیدوار حفیظ شیخ کو شکست دیدی، سابق وزیراعظم کو 169، حفیظ شیخ کو 164ووٹ ملے،7ووٹ مسترد ہوگئے جبکہ خواتین کی نشست پر حکومتی امیدوار فوزیہ ارشد 174 ووٹ حاصل کرکے کامیاب قرارپائی ہیں، پی ڈی ایم کی امیدوار فرزانہ کوثر نے 161 ووٹ لیے۔ 5 ووٹ مسترد ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کو سینیٹ کی 37 نشستوں پر الیکشن ہوا جس کے لیے پولنگ کا عمل صبح 9 بجے شروع ہوا، پولنگ کا عمل 5 بجے

تک جاری رہا۔سینیٹ انتخابات کے لیے قومی اور تین صوبائی اسمبلیوں میں پولنگ ہوئی۔ پولنگ کا عمل بغیر کسی وقفے کے جاری رہا۔ قومی اسمبلی کے 341 اراکین میں سے 340 نے اپنا ووٹ کاسٹ کیا جب کہ جماعت اسلامی کے رکن قومی اسمبلی مولانا عبدلااکبر چترالی نے ووٹ کاسٹ نہیں کیا۔این اے 75 ڈسکہ سے کوئی ممبر قومی

اسمبلی میں نہیں ہے کیونکہ یہاں پر الیکشن کمیشن نے دوبارہ انتخابات کااعلان کر رکھا ہے۔اسلام آباد کی 2، سندھ کی 11، خیبرپختونخوا کی 12 اور بلوچستان کی 12 نشستوں پر پولنگ ہوئی۔ صوبوں کی نشستوں پر ارکان صوبائی اسمبلی نے ووٹ ڈالا۔ جبکہ اسلام آباد کی 2 نشستوں پر ارکان قومی اسمبلی نے ووٹ کاسٹ کیا۔ اسلام آباد کی جنرل

نشست پر پی ٹی آئی کے ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے یوسف رضا گیلانی کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہوا، اب کامیاب امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر دیا گیا ہے، سینیٹ الیکشن کے نتائج کے مطابق سینیٹ انتخابات میں یوسف رضا گیلانی نے حفیظ شیخ کو شکست دے دی ہے، یوسف رضا گیلانی سینیٹر منتخب

ہوگئے۔ ریٹرننگ افسر نے نتائج کا اعلان کر تے ہوئے بتایا کہ جنرل نشست پر یوسف رضا گیلانی 169 ووٹ لے کر کامیاب قرارپائے ہیں۔ انکے مدمقابل حکومتی اتحاد کے حفیظ شیخ نے 164 ووٹ لیے۔7 ووٹ مسترد ہوئے۔ اسی طرح خواتین کی نشست پر فوزیہ ارشد کامیاب، 174 ووٹ حاصل کیے۔جبکہ پی ڈی ایم کی امیدوار فرزانہ کوثر نے 161 ووٹ لیے۔ 5 ووٹ مسترد ہوئے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…