منگل‬‮ ، 04 مارچ‬‮ 2025 

سینیٹ انتخابات ، تحریک انصاف کے ظہرانے میں 181میں سے کتنے اراکین اسمبلی نے شرکت کی ؟ تعداد سامنے آگئی

datetime 2  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے دعویٰ کیا ہے کہ سینیٹ انتخابات کیلئے نمبر پورے ہیں ، اسلام آباد سے ہمارے دونوں امیدوار محفوظ طریقے سے سینیٹ الیکشن جیت جائیں گے۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے سندھ اسمبلی میں ہنگامہ آرائی پر

فواد چوہدری نے کہاکہ ایک رکن سندھ اسمبلی آئے اور انہوں نے داستان سنانے کی کوشش کی جس پر دھکم پیل شروع ہوئی، الیکشن کو شفاف بنانا بھی الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے اور امید ہے کہ الیکشن کمیشن سندھ میں ہونے والے واقعے کا نوٹس لے گا۔سابق صدر آصف زرداری کے حوالے سے وفاقی وزیر کا کہنا تھاکہ آصف زرداری بیمار تھے عدالت نہیں آسکتے تھے لیکن یوسف گیلانی کی مہم کیلئے کراچی سے اسلام آباد آئے۔سینیٹ الیکشن کے حوالے سے فوادچوہدری کا کہنا تھاکہ اسلام آباد سے ہمارے دونوں امیدوار محفوظ طریقے سے سینیٹ الیکشن جیت جائیں گے، ہمارے پاس 181 کے لگ بھگ نمبرز ہیں اور آج 181 میں سے 176 لوگوں نے ظہرانے میں شرکت کی لیکن امید ہے کل تک مزید بڑھ جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ تمام ایم این ایز سے پوچھا کسی کو ن لیگ کی خاتون امیدوار سے متعلق نہیں پتا تھا، ن لیگ کی قیادت سمجھتی ہے کہ مولانا فضل الرحمان کے مدرسے کے بچوں کے بل پر انقلاب لے آئیں گے۔اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے فوادچوہدری نے کہاکہ اپوزیشن نے جو سیاسی چورن بیچنے کی کوشش کی وہ مکمل طور پر ناکام ہے، ان کی حکمت عملی ناکام ہوگئی ہے اور آج اپوزیشن کے دوبارہ بیانات لانگ مارچ کی طرف چلے گئے ہیں۔



کالم



آپ کی تھوڑی سی مہربانی


اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…