جمعہ‬‮ ، 09 جنوری‬‮ 2026 

شیخ رشید نے سابق وزیراعظم کیساتھ 90 کی دہائی کی یادگار شیئر کردی

datetime 1  مارچ‬‮  2021 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )وزیر داخلہ شیخ رشید نے 90 کی دہائی کی یادگار تصویر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کی زینت بنائی ہے۔شیخ رشید نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر سابق چیئرمین سینیٹ وسیم سجاد، سابق وزیر اعظم معراج خالد اور صحافیوں کی ٹیم کے ہمراہ سرگودھا ایئر بیس پر

ایف 16 طیارے میں گروپ فوٹو شیئر کیا۔جنگ کی رپورٹ کے مطابق تصویر شیئر کرتے ہوئے شیخ رشید نے ’یادگارِ نوے کی دہائی‘ بھی لکھا۔شیخ رشید کے اس ٹوئٹ کے شیئر کیے جانے کے بعد اُن کے میڈیا کورڈینیٹر شعیب امیر نے بھی 90 کی دہائی کی ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ عدالت سے سزا سننے کے بعد خوشگوار موڈ میں گاڑی میں سوار ہورہے ہیں۔ٹوئٹ میں بتایا گیا کہ’ 9 فروری 1995 کو مقامی عدالت سے سات سال قید بامشقت اور دو لاکھ روپے جرمانے کی سزا سننے کے بعد خوشگوار موڈ میں گاڑی میں بیٹھ کر جیل کی طرف روانہ ہوتے ہوئے۔واضح رہے کہ وزیر داخلہ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد شیخ رشید نے ٹوئٹر پر سب کو ان فالو کردیا تھا۔ وزیر داخلہ شیخ رشید صرف وزیراعظم عمران خان، پاکستان مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) کو فالو کر رہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پرسی پولس


شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…