منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

کوویڈ ابھی ختم نہیں ہوا، ہم 100 فیصد بچوں کو بلانے کی اجازت نہیں دیں گے، سکولوں کے حوالے سے اہم اعلان کر دیا گیا

datetime 28  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)سندھ کے وزیر تعلیم سعید غنی نے کہاہے کہ کوویڈ ابھی ختم نہیں ہوا،کیسز کم ہوئے ہیں، ہم 100 فیصد بچوں کو بلانے کی اجازت نہیں دیں گے، پہلے سے طے شدہ فیصلوں کے مطابق 50فیصد بچوں کی حاضری ہوگی،اساتذہ کی بھرتی کیلئے اشتہار بھی جاری کردیا ہے، درخواستیں جمع کروانے کی آخری تاریخ تاریخ

26 مارچ 2021 ہے۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہاکہ وفاقی وزیر تعلیم کی وجہ سے کنفیوژن پیدا ہورہی ہے، سندھ میں محکمہ تعلیم کی اسٹیرنگ کمیٹی ہے۔ کمیٹی کے فیصلوں پر عمل کیا جاتا ہے، کمیٹی کے فیصلوں پر تعلیمی اداروں کو کھولنے کا فیصلہ کیا، کوویڈ ابھی ختم نہیں ہوا کیسز کم ہوئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ تعلیمی اداروں کو ایس او پیز کے تحت کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، نجی اسکول میں بچوں کے درمیان فاصلہ رکھنا رکھنا لازمی ہے۔ وفاقی وزیر تعلیم نے یکم مارچ سے سو فیصد بچوں کو ایک ساتھ اسکول جانے کا اعلان کیا ہے، جب سو فیصد بچوں کو ایک ساتھ بلایا جائے گا تو فاصلہ کیسے برقرار رکھا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ ہم سندھ میں اپنا فیصلہ برقرار رکھیں گے ہم سو فیصد بچوں کو بلانے کی اجازت نہیں دیں گے، پہلے سے طے شدہ فیصلوں کے مطابق پچاس فیصد حاضری بچوں کی ہوگی۔ کوویڈ کے اختتام پر سو فیصد بچوں کو ایک ساتھ اجازت دیں گے۔انہوں نے کہاکہ محکمہ تعلیم سندھ نے اساتذہ کی بھرتی کیلئے اشتہار بھی جاری کردیا ہے، درخواستیں جمع کروانے کی آخری تاریخ تاریخ 26 مارچ 2021 ہے۔سعید غنی نے کہاکہ ہمارے یہاں اساتذہ کی کمی ہے، سکھر آئی بی اے سے ایم او یو سائن ہوا۔ اساتذہ بھرتی کیے جائیں گے، پہلے استادوں کا گریڈ نو ہوا کرتا تھا۔ کابینہ نے پالیسی میں تبدیلی

کی ہے پرائمری اسکول ٹیچر کا گریڈ 14 ہوگا بھرتیاں یوسی کی سطح پر ہوں گی۔انہوں نے کہاکہ جس اسکول میں اساتذہ کی کمی ہے مقامی استاد کو بھرتی کیا جائیگا، صوبہ سندھ میں ایسے علاقے ہیں جہاں اساتذہ نہیں ملتے۔ 26 مارچ تک خواہشمند حضرات نوکری کے لیے اپلائی کر سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کس یوسی میں کتنی بھرتیاں ہیں

یکم مارچ کو محکمہ تعلیم اپنی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کر دیں گے، پچھلے ڈھائی تین برسوں سے ٹیچنگ اسٹاف کے تبادلوں پر پابندی تھی۔ تین نئی ٹرانسفر پالیسی بنائی ہے، ایک ریڈ کیٹگری، ایک یلو اور ایک گرین کیٹگری بنائی ہے کوئی استاد اپنا ٹرانسفر کروانا چاہتا ہے وہ ای پورٹل سے اپلائی کر سکتا ہے۔سعید غنی نے کہاکہ سال میں ایک

مرتبہ تبادلے کیے جائیں گے، وہ خواتین استاد جو مشکلات سے دوچار ہونگی انکا پورا سال تبادلہ ہو سکتا ہے۔ ریڈ کیٹگری اسکول کے استاد کا تبادلی کسی بھی وقت ہو سکتا ہے، ریڈ کیٹگری میں زیادہ اساتذہ رکھے گئے ہیں۔ زیادہ تر بچیاں پانچویں جماعت کے بعد اسکول نہیں جاتی، زیادہ تر علاقوں میں سیکنڈری اسکول نہیں ہوتے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…